بھارت ، انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کو قتل کی دھمکیاں دینے اور رقم ہتھیانے کے الزامیں گرفتار کرلیا گیا

جمعرات 5 فروری 2015 05:17

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2015ء) بھارت میں انڈر ورلڈڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ایک شخص کو قتل کی دھمکیاں دینے اور اسے زبردستی رقم ہتھانے کے الزام میں گرفتار ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایڈیشنل کمشنر پولیس کرشنا باراکیش نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایجنٹ سلیم شیخ نے جے جے مارگ پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ کاسکر اوراس کے دو ساتھیوں نے فون پر مذکورہ شخص کو تین لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر میں نے ایسا نہ کیا تو وہ مجھے قتل کردینگے ۔

جس پر پولیس نے کاسکر اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرکے ان کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں کاسکر کے وکیل نے شیام کیسوائی نے بتایا کہ میرے موکل کیخلاف یہ الزامات بے بنیاد ہیں اور ہم یہ عدالت میں ثابت کرکے دکھائینگے

متعلقہ عنوان :