نیویارک میں ٹرین کی کار کو ٹکر سے 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی،حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، حکام

جمعرات 5 فروری 2015 05:18

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2015ء)نیویارک میں ٹرین کی 2 گاڑیوں کو ٹکر سے 6 افراد ہلاک جب کہ ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے وال ہیلا میں تیز رفتار میٹرو نارتھ ٹرین نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا جب کہ ٹرین کی ایک بوگی میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار 5 مسافر بھی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

حادثے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فوری طور پر طبی ادمداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔نیویارک حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں میڑو ٹرین سروس بھی معطل ہوگئی۔ حادثے کی وجوہات کے بارے میں ابتدائی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :