سینٹ کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی نے چین،کیوبا او ردوسرے ملکوں سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنیوالے ہزاروں طلبہ کا مستقبل تاریک کرنے کا ذمہ دار پی ایم ڈی سی کو قراردیدیا، وزیراعظم سے ملاقات کرکے کارروائی کرانے کافیصلہ،وزارت قانون ، وزارت ، پی ایم ڈی سی کا ون پوائنٹ ایجنڈا اجلاس منعقدکرنے پر اتفاق،چیئرپرسن کمیٹی نے این ٹی ایس کو دھاندلی قراردیدیا،ادارہ کا آڈٹ نہ ہونے پر اعتراض
جمعرات 5 فروری 2015 04:52
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2015ء )سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں چین ، کیوبا اوردوسرے ممالک سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے ہزاروں طلبہ کو پی ایم ڈی سی کی طرف سے رجسٹرڈ نہ کرنے پر کمیٹی نے ہزاروں طلبہ کے مستقبل کوتاریک بنانے کا ذمہ دار پی ایم ڈی سی کو قرار دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کمیٹی وزیراعظم سے ملاقات کر کے پی ایم ڈی سی کے لا محدود اختیارات کے حوالے سے آگاہ کرنے کے علاوہ ادارہ کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کرے گی، چیئرپرسن سینیٹر کلثوم پروین نے این ٹی ایس ٹیسٹ کو دھاندلی قرار دیا اور کہا کہ کروڑوں روپے جمع کرنیوالے ادارے کا کوئی سرکاری آڈٹ نہیں ہوتا ۔
اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا بیرون ملک سے ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹروں کا معاملہ حل کرنے کے لئے وزارت قانون ، وزارت صحت ، پی ایم ڈی سی کا ون پوائنٹ ایجنڈا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔(جاری ہے)
کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹر کلثوم پروین کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں چین کیوبا ، ملائیشیا اور دوسرے ممالک سے پانچ سال کی میڈیکل تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات بھی موجود تھے جنہیں پی ایم ڈی سی کے 2012 کے حکم نامے کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں ہاؤس جاب کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
چیئرپرسن سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ پی ایم ڈی سی سربراہ کے بغیر چل رہا ہے ۔سیکرٹری وزارت صحت پی ایم ڈی سی کی حیثیت کو تسلیم نہیں کرتے جس کی وجہ سے والدین کے لاکھوں روپے خرچ کر کے بیرون ملک سے ڈگری لینے والے طلبہ کا مستقبل تاریک بنا دیا گیا ہے اور کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے کو کوئی بھی شخص اپنے بچوں کے مستقبل کا تباہ کرنے کا سو چ بھی نہیں سکتا لیکن پی ایم ڈی سی نے دوہرا معیار قائم کر رکھا ہے ایک طرف طلبہ کی ڈگری منظور کی جارہی ہے اور دوسری طرف پی ایم ڈی سی سے ہی این او سی لے کر بیرون ملک سے تعلیم مکمل کرنے والے ڈاکٹروں کی ڈگریاں نہیں مانی جا رہی ہیں۔پی ایم ڈی سی کے لیگل افسر نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کے 2012 کے حکم نامے اور عدالتی فیصلے کے بعد ڈگریاں تسلیم نہیں کی جارہیں، وزارت قانون کے مشیر حاکم خان نے آگاہ کیا کہ قانون کے مطابق پہلے سے دی گئی سہولت کو دوسرے حکم کے تحت ختم نہیں کیا جاسکتا 2012 کا حکم نامہ بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے والوں پر لاگونہیں ہوتا ،وزارت قانون نے بھی طلبہ کے حق میں رائے دی ہے۔ سینیٹر باز محمد نے کہا کہ وزات صحت پی ایم ڈی سی درمیانی راستہ نکال کر طلبہ کے مستقبل کے بارے میں اچھا فیصلہ کرے وزارت صحت وزارت قانون پی ایم ڈی سی کا مشترکہ اجلاس بلا کر مسئلہ حل کیا جائے ۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ نے طلبہ کے حق میں فیصلہ دیا پی ایم ڈی سی ظلم سے باز رہ کر طلبہ کو رجسٹرڈ کرے۔ سینیٹر سعیدہ اقبال نے کہا کہ پی ایم ڈی سی مقدس گائے نہیں طلبہ کے مستقبل کو تباہ کرنیوالے ادارے کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے ۔سینیٹر ہمایوں مندوخیل نے کہا کہ طلبہ قوم کی خدمت کرنے کے خواہشمند ہیں مسئلہ حل کیا جائے۔ کمیٹی اراکین نے رائے دی کہ سینیٹر باز محمد کی تجویز پر عمل کر کے طلبہ سے خصوصی امتحان لے لیا جائے جس کی کمیٹی میں موجود طلبہ نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بعد امتحان نہیں دیں گے، اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا بیرون ملک سے ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹروں کا معاملہ حل کرنے کے لئے وزارت قانون ، وزارت صحت ، پی ایم ڈی سی کا ون پوائنٹ ایجنڈا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ اجلا س میں این ٹی ایس ٹیسٹ پر تحفظات کا اظہا رکیا گیا کمیٹی کی رائے تھی کہ ایف آئی اے ای او آئی بی سمیت کئی اداروں کیلئے دیئے گئے ٹیسٹ کا نتیجہ اب تک نہیں آیا۔ چیئرپرسن سینیٹر کلثوم پروین نے این ٹی ایس ٹیسٹ کو دھاندلی قرار دیا اور کہا کہ کروڑوں روپے جمع کرنیوالے ادارے کا کوئی سرکاری آڈٹ نہیں ہوتا ۔سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ ندیم احسن آصف نے آگاہ کیا کہ پی ایم ڈی سی کے سربراہ کی تعیناتی کا معاملہ روکاہوا ہے سیکرٹری صحت اور پی ایم ڈی سی کے ذمہ داروں کو اجلا س میں طلب کر کے پہلے سے تسلیم شدہ بیرونی یونیورسٹیوں جن سے طلبہ نے ڈگریاں لی معاملات حل کرائے جائیں اور کہا کہ 53 لاکھ امیدواروں کا این ٹی ایس ٹیسٹ لے چکا ہے اور کہا کہ ممبران پارلیمنٹ کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے ایف پی ایس ای کی نگرانی میں سی ایس ایس لیول کا امتحانی دفتر بنایا جاسکتا ہے اور آگاہ کیا کہ سینئر سرکاری افسران کے منیجمنٹ کورس کا اس سال اسلام آباد سے آغاز کیا جارہا ہے قائمہ کمیٹی کی سفارش پر عمل کرتے ہوئے سیکشن افسران کا اس سال کا امتحان جون میں منعقد ہوگا کیبنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری فصیل افسر نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ڈینٹل کالج کے قواعد وضوابط کا آج باقاعدہ اطلاق ہو جائے گا نئے قواعد کے تحت ہسپتال میں بھرتیاں شروع کر دی جائیں گی جس پر قائمہ کمیٹی نے سفارش کی کہ اسی کالج میں عارضی ملازمت کرنے والے ملازمین پہلے ترجیح دی جائے اجلاس می ڈی جی ایف ڈی ای عامر خواجہ نے انکشاف کیا کہ برطرف ملازمین کا سرکاری ریکارڈ گم ہو گیا ہے اور معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کر دیا گیا ہے جس پر کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے ہدایت دی کہ ایف ڈی ای میں پچھلی حکومت کی سفارش پر مستقل ہونے والے ملازمین کو پارلیمنٹ سے منظور شدہ ایکٹ کے تحت مستقل کر کے تفصیل فراہم کی جائے سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ ندیم احسن آصف نے آگاہ کیا کہ زیادہ تر ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ہے اور تمام وزارتوں او رمحکمہ جات کو بھی خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ ہسپتال اسلام آباد میں سی ڈی اے کی سٹاف نرس عبدالستار کو سی ڈی اے سے اجازت کے باوجود ڈیپوٹیشن نہ دینے پر چیئرپرسن شدید برہم ہو گئیں اور کمیٹی اراکین نے بھی اجلاس میں موجود کالج کے ڈائریکٹر شاہد انصاری کو سیکرٹری کیبنٹ سے فون کے ذریعے ہدایت لینے کیلئے اجلاس سے باہر بھجوایا لیکن کمیٹی کے 15 منٹ انتظار کے باوجود شاہد انصاری واپس نہ آئے جس پر چیئرپرسن سینیٹر کلثوم پروین نے سیکرٹری اسٹبلیمشنٹ سے رائے لے کر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔کمیٹی کے اجلا س میں سینیٹرز سعیدہ اقبال ، روبینہ خالد ، نجمہ حمید ، باز محمد خان ، سیف اللہ خان بنگش ، ہمایوں مندوخیل کے علاوہ سیکرٹری اسٹبلیشمنٹ ڈویژن ندیم احسن افضل، جوائنٹ سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن فصیل افسر ، ایف پی ایس سی کے سیکرٹری مظہر علی خان ، ڈی جی ایف ڈی ای خواجہ عامر بھی موجود تھے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 5 فروری 2015 کی مزید خبریں
-
کرکٹ کے ورلڈ کپ کیلئے سلیکٹ کی گئی 15رکنی پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، پی سی بی
-
سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کی رپورٹ آج متوقع ، اجمل کی اسپیشل ڈیلیوری”دوسرا“پر خدشات ہیں، البتہ پرانی ڈیلیوریز اور نئی ورائٹی کیرم بال اور سیم اپ کے بارے میں امید ہے کلیئر ہو جائینگی ، شہریار خان ... مزید
-
محمدعامرکا عمرایسوسی ایٹ ٹیم سے معاہدہ،لیفٹ آرم فاسٹ بولر9 مارچ سے گریڈ ٹو میں عمرایسوسی ایٹ کی نمائندگی کریں گے،ورلڈکپ کے بعد محمد عامر قومی ٹی20 سپرایٹ ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کرسکتے ہیں،پابندی ... مزید
-
وزیراعظم نوازشریف نے عثمان یوسف مبین کی بطورچیئرمین نادراتعیناتی کی منظوری دیدی
-
کالعدم تنظیموں کی فہرست ویب سائٹ پر کیوں شائع ہوئی، سیکرٹری داخلہ شاہدخان نے ڈائریکٹرنیکٹا کوتھپڑدے مارا
-
سینٹ کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی نے چین،کیوبا او ردوسرے ملکوں سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنیوالے ہزاروں طلبہ کا مستقبل تاریک کرنے کا ذمہ دار پی ایم ڈی سی کو قراردیدیا، وزیراعظم سے ملاقات کرکے کارروائی ... مزید
-
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان آج اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرینگے ،بیرسٹر سلطان کو تحریک انصاف آزاد کشمیر کا صدر اور کور کمیٹی کا رکن بنائے جانے ... مزید
-
کراچی میں بے گناہ افراد کا قتل اور ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال کے علاوہ سینٹ میں وفاقی وزراء کی مستقل غیر حاضری اور سوالات کا بروقت جواب نہ دینے کیخلاف متحدہ اپوزیشن کا ایوان بالاسے واک آؤٹ ... مزید
-
قذافی سٹیڈیم کے قریب فائرنگ سے تین خواتین جاں بحق ، حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی
-
سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مسلم لیگ (ن) نے اپنے حتمی امیدواروں کے چناؤ کے لئے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کردیا راجہ ظفر الحق نے پنجاب اسمبلی میں بطور سینیٹر حصہ لینے کے لئے درخواستیں دائر کرنے والے ... مزید
-
پاکستان میں کینسر کے مریضوں کے اعدادو شمار ہی موجود نہیں،سابق سپیکر فہمیدہ مرزا کا قومی اسمبلی میں انکشاف
-
اور ۔۔۔۔ میرا نے توبہ کرلی
-
جرمن کابینہ کا ملک سے باہر جانے والے افراد کے خلاف قوانین سخت بنانے کا فیصلہ
-
چاڈ کی فوج کے ہاتھوں بوکوحرام کے سینکڑوں جنگجو ہلاک
-
لیبیا میں فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں، سولہ لیبین فوجی ہلاک
-
اردن ،داعش کی شدت پسند خاتون ساجدہ الریشاوی اور القاعدہ کے انتہا پسند زیاد الکربولی کو پھانسی دید ی گئی
-
بھارت ، انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کو قتل کی دھمکیاں دینے اور رقم ہتھیانے کے الزامیں گرفتار کرلیا گیا
-
نائیجیریا اور ہمسائیہ ممالک میں بوکو حرام کیخلاف فوری علاقائی آپریشن کا آغاز کیا جائیگا ، سلامتی کونسل
-
مصری فوج پر غزہ سرحدکے قریب فائرنگ کا الزام ، مصری فوج نے دانستہ طور پر دو سکیورٹی مراکز کو فائرنگ کا نشانہ بنایا‘ترجمان غزہ وزارت داخلہ
-
نیویارک میں ٹرین کی کار کو ٹکر سے 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی،حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، حکام
-
پا کستان اور آ ذاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا،کشمیری شہدا کی یاد میں صبح نو بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خا موشی اختیار کی جائے گی،وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں بڑی ... مزید
-
پاک فضائیہ اورافغان آرمی کی افغانستان میں مشترکہ کارروائی ، 51دہشتگردہلاک،30زخمی ، جنوبی وزیرستان اورخیبرایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں25دہشتگرد ہلاک
-
و زیراعظم سے چیف الیکشن کمشنر کی اہم ملاقات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم کو بریف کیاعمران خان کے دورہ الیکشن کمیشن آفس کے متعلق خصوصی طور پر بریف کیا گیا، عمران خان کی ... مزید
-
پاکستانی سفارتی اہلکار کو بنگلہ دیش سے وطن واپس بلالیا گیا
-
دہشت گردوں کیخلاف جاری جنگ کے ردعمل میں پشاور اور شکارپور کے واقعات ہوئے‘ آئندہ بھی ایسے واقعات ہوسکتے ہیں،چوہدری نثار علی خان شکارپور دہشت گرد وں کا حب بن گیا ہے، دہشت گردی کا مسئلہ ہفتوں نہیں ... مزید
-
ممتاز قادری کی اپیل پر سماعت جمعہ تک ملتوی،گستاخ رسول کی توہین پر کوئی دلائل ہو ہی نہیں سکتے کیونکہ شان رسالت میں توہین کی گنجائش ہی نہیں ہے، خواجہ محمد شریف کے دلائل
-
پاک فوج کے 28 بریگیڈئرز کو میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے سات افسران بھی شامل ،آرمی چیف کی صدارت میں ہونے والے آرمی پروموشن بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ
-
دعوے سے کہہ سکتا ہوں ایاز صادق کو اب کوئی نہیں بچا سکتا،عمران خان ،گلگت بلتستان میں نگراں وزیراعلی کی تقرری کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے،دھرنے کی وجہ سے دھاندلی سے متعلق رپورٹیں سامنے آ ئیں ،پرویز ... مزید
-
بھارت سے مذاکرات مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے میں شامل کئے بغیر نہ ہوں گے‘سرتاج عزیز، ہندوستان کیساتھ برابری کی سطح پر مذاکرات کے خواہاں ہیں‘ چھوٹے سے معاملے پر واویلا کرکے بھارت نے خود مذاکرات ختم کئے‘ ... مزید
-
سانحہ پشاور سفاکانہ فعل ، بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہوگا ، مسعود خا ن ،وقت آگیا ہے ہم سب ملکر دنیا بھر کے بچوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں،انسانی حقوق کی پامالیوں ... مزید
-
131 فیڈرز میں لائن لاسز زیادہ ہیں جہاں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،عابدشیرعلی،اپوزیشن لائن لاسز کو دور کرنے کیلئے اگر کوئی پالیسی لائے تو اسے خوش آمدید کہوں گا،کراچی الیکٹرک کمپنی اپنے جنریشن ... مزید
-
مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر بھارت کے ساتھ دیگر مسائل پر آگے نہیں بڑھا جاسکتا ، پاکستان ، دونوں ممالک کے درمیان بداعتمادی بڑی رکاوٹ ہے ، عبدالباسط ، دوطرفہ تجارت کے فروغ کے بعد بھارت نے کشمیر پر اپنا ... مزید
-
اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سابق صدر وقت گزاری کے لئے ہر بار استثنیٰ کی درخواست دیتے ہیں ، مشرف نے سعودی عرب جانے کیلئے درخواست دی ہے، کراچی سے سعودی عرب ... مزید
-
رتلی ڈیم کے ڈیزائن پر پاکستان کابھارت سے شدید احتجاج ، رتلی ڈیم کا ڈیزائن سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کریں گے۔ پاکستانی انڈس واٹر کمیشن
-
بینظیر قتل کیس،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پانچ اہم گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،ملزمان میں عبد الرزاق میرانی،اشفاق انور،جاوید خان،خالدجمیل اور نثار جدون شامل،آئندہ سماعت پر پانچوں ملزمان ... مزید
-
پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے عالمی بنک کی جانب سے 1ارب 25کروڑ ڈالر سے زائد امداد ملنے کا امکا ن بہتر معاشی اصلاحات کی وجہ سے عالمی بنک نے پاکستان میں کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر ... مزید
-
وزیر اعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات ،ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے وزیر اعظم کو پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور با رے بریفنگ دی،فضائیہ نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا ... مزید
-
چینی سرمایہ کاری کو شدید دھچکا ، حکومت نے گڈانی پاور پراجیکٹ کو ترجیحی فہرست سے نکال دیا
-
بھارت کے ساتھ تعلقات چین یا پاکستان کی قیمت پر فروخت نہیں پارہے ، امریکہ ، دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے کیلئے تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں ، امریکی جنوبی ایشیائی امور کے ڈائریکٹرز ... مزید
-
حق خودارادیت بین ا لاقوامی قانون کا مانا ہوا اہم اصول ہے ، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کیخلاف ہونے والے مظالم کا نوٹس لے،ممنون حسین ، نواز شریف، بھارتی سکیورٹی فورسز کے تسلط میں کرائے ... مزید
-
سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے رہائشی علاقوں سے سکیورٹی کے نام پر تجاوزات اور رکاوٹوں کو ہٹانے کیلئے ٹائم فریم ما نگ لیا ،غیر ملکی سفارتخانوں کو رکاوٹیں ہٹانے کیلئے نوٹس جاری کرنے کا حکم، چیئرمین سی ... مزید
-
سابق صدر زرداری کیخلاف سوئس بینک اکاؤنٹس کے مقدمات ختم نہیں ہوئے ،اٹارنی جنرل، سوئس اٹارنی آفس سے جو خط وکتابت پرمعاملات وزارت قانون کے پاس ہیں،خصوصی گفتگو
-
پاکستان کروز میزائل اور کلوز رینج جوہری ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھ سکتا ہے‘ امریکہ،پاک فوج نے شمالی وزیرستان کا زیادہ تر علاقہ عسکریت پسندوں سے خالی کرالیا‘ انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر کی بریفنگ
-
عزیزبلوچ کی حوالگی کیلئے پاکستانی ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی
-
برطانیہ سے ڈی پورٹ شدہ 100پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے وطن پہنچ گئے
-
سیف الرحمان کی رائل ہولڈنگ سے پاور چائنا نے ڈیل کی ، حکومت نے پاور چائنا سے ڈیل کی ہے،خواجہ آصف،میاں منشاء نے ایک میگاواٹ کی سرمایہ کاری نہیں کی،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال
-
پاکستان کے ساتھ بہتر رشتوں کے خواہاں ہیں ، دہشتگردی کا خاتمہ ہونا چاہیے ، سشما سوراج ، چین کے ساتھ تعلقات تاریخ کے اہم دور میں داخل ہوچکے ہیں ، صحافیوں سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.