پاکستان‘ افغانستان‘ ترکمانستان کا سہ ملکی راہداری تجارت سمجھوتے پر اتفاق،رواں ماہ سمجھوتے کو حتمی شکل دینے اور مارچ میں افغانستان میں اجلاس بلا کر دستخط کرنے کا فیصلہ

جمعہ 6 فروری 2015 09:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2015ء)پاکستان افغانستان اور ترکمانستان نے تین ملکی راہداری تجارت سمجھوتہ کرنے پر اتفاق کیا ہے اور تینوں ملکوں کے اعلیٰ حکام آئندہ چند روز میں ملاقات کر کے اس سمجھوتے کو حتمی شکل دیں گے۔

(جاری ہے)

معتبر سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ جنوری میں تینوں ملکوں کے حکام کے ایک اجلاس میں سہ ملکی تجارتی راہداری سمجھوتے پر ابتدائی بات چیت ہوئی جس کے بعد ان میں صلاح مشورے کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں ملکوں نے رواں ماہ اس سمجھوتے کو حتمی شکل دینے اور آئندہ ماہ مارچ میں افغانستان مین اعلیٰ سطحی اجلاس بلا کر سمجھوتے پر باقاعدہ دستخط کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت وسطی ایشیائی ریاستوں اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ان ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ آگے چل کر وسطی اور جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک کو بھی اس میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :