پینٹاگان کا اردن کو اسلحہ بھیجنے کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ،اردن کو داعش کے خلاف جنگ میں درکار اسلحہ فوری طور پر مہیا کرنے کے لیے سرخ فیتے کی حائل رکاوٹوں کو ختم کردیں گے، نامزد وزیردفاع آشٹن کارٹر

جمعہ 6 فروری 2015 08:41

واشنگٹن۔ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2015ء )امریکی صدر براک اوباما کے نامزد وزیردفاع آشٹن کارٹر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اردن کو داعش کے خلاف جنگ میں درکار اسلحہ فوری طور پر مہیا کرنے کے لیے سرخ فیتے کی حائل رکاوٹوں کو ختم کردیں گے۔آشٹن کارٹر نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بدھ کو اپنی نامزدگی کی توثیق کے دوران بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اردن کو درکار اسلحہ مہیا کیا جانا چاہیے اور وہ اس ضمن میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کی تشویش کو دور کریں گے۔

مسٹر کارٹر نے کہا کہ ''ہمیں داعش کو برسرزمین شکست دینے کے لیے شراکت داروں کی ضرورت ہے''۔شاہ عبداللہ نے منگل کے روز واشنگٹن میں آرمڈ سروسز کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی تھی اور انھیں بتایا تھا کہ اردن کو امریکا کی جانب سے ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی داعش کے خلاف جنگ کے لیے درکار فوجی سازوسامان اور آلات نہیں مل سکے ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر جان مکین نے بتایا ہے کہ تمام چھبیس ارکان نے وزیرخارجہ جان کیری اور وزیردفاع چک ہیگل کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ اردن کو درکار آلات فوری طور پر بھیجے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کیارکان سے ملاقات میں شاہ عبداللہ نے جو نکات اٹھائے ہیں،ان کے مطابق مقاصد کے حصول کے لیے قانون سازی پر بھی غور کیا جائے گا۔آشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ وہ شاہ عبداللہ کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات سے کوئی زیادہ آگاہ نہیں ہیں لیکن اگر ان کی نامزدگی کی توثیق کردی جاتی ہے تو وہ اس ایشو کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔

وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے اردن کی جانب سے کی جانے والی کسی خاص درخواست لاعلمی ظاہر کی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ پیش کی گئی ایسی کسی بھی درخواست پر غور کرے گی۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین سکئی نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت نے اردن کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت اس ملک کے لیے امریکا کی امداد میں نمایاں اضافہ ہوسکے گا۔

تاہم انھوں نے بھی اردن کو ہتھیار مہیا کرنے میں حائل رکاوٹوں سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔اردن نے اپنے پائیلٹ معاذ الکساسبہ کے بہیمانہ قتل کے بعد امریکا کی قیادت میں عالمی اتحاد کی عراق اور شام میں داعش مخالف جنگ میں زیادہ کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اردن کی حکومت کے ترجمان محمد المومنی نے عمان میں ایک بیان میں کہا ہے کہ ''ہم داعش کی انتہا پسندی اور دہشت گردی کو روکنے اور بالآخر اس گروپ کے خاتمے کے لیے اتحاد میں شامل ممالک کے درمیان کوششوں کو مربوط بنانے کے سلسلے میں بات چیت کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :