امریکی صدر باراک اوباما کی مسلم راہنماؤں سے ملاقات‘ داعش اور دہشت گردی کے چیلنجوں سے نمٹنے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 6 فروری 2015 08:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2015ء) امریکی صدر باراک اوباما نے ملکی مسلم راہنماؤں سے ملاقات کی اور داعش کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ اور اس کی ہولناک دہشت گردانہ سرگرمیوں سمیت متعدد دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم راہنماؤں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران صدر باراک اوباما نے داعش اور اسلام کے نام پر ہولناک تشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث گروپوں سے نمٹنے کیلئے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران افورڈ ایبل کیئر ایکٹ‘ مسلم مخالف تشدد اور اس کی روک تھام کیلئے وائٹ ہاؤس کی پالیسیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :