کرکٹ ورلڈ کپ 2015، میچوں میں بننے والے ریکارڈز سے پہلے ٹکٹوں کی تیز ترین فروخت کی تاریخ رقم ہونے لگی، 14 وینیوز کی ساڑھے سات لاکھ ٹکٹیں فروخت ہو گئی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے افتتاحی میچ کے سوا ارب سے زائد تماشائیوں کی طرف سے دیکھے جانے کی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے

جمعہ 6 فروری 2015 08:27

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2015ء)کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہونے میں ابھی 9 دن باقی ہیں ایونٹ کی ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ بننے لگا۔ دونوں میزبان ملکوں کے 14 وینیوز کی ساڑھے سات لاکھ ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ فروخت ۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے7,7 وینیوز پر کرکٹ ورلڈ کپ کا میلہ چودہ فروری سے سجے گا۔ میچوں میں بننے والے ریکارڈز سے پہلے ٹکٹوں کی تیز ترین فروخت کی تاریخ رقم ہونے لگی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پانچ فروری تک تمام چودہ وینیوز کی ساڑھے سات لاکھ ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔ ساتھ ہی کہا جا رہا ہے جلد ہی یہ تعداد دس لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ ایونٹ آرگنائزر نے کرکٹ پرستاروں سے درخواست کر دی ہے کہ تاخیر کے باعث کسی بھی مشکل میں پڑنے سے پہلے اپنی مرضی کی ٹکٹیں ابھی ہی خرید لیں۔ ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کا ریکارڈ اپنی جگہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے افتتاحی میچ کے سوا ارب سے زائد تماشائیوں کی طرف سے دیکھے جانے کی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔