پاکستان میں مخصوص خاندان ملک پر قابض ہیں،چوہدری سرور،پاکستان میں اسٹیس گوکانظام نہیں چل سکتا ،پاکستانی عوام تبدیلی چاہتے ہیں،پاکستان کے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے پورے ملک میں تحریک چلاؤں گا،پاکستان میں شیڈوکابینہ ہونی چاہیے، خیبر پختونخواہ میں بلدیات کے الیکشن ہوگئے تو پنجاب اور سند ھ کی حکومت پر دباؤ بڑھ جائے گا،آمریت کے دور میں بلدیاتی انتخاب ہوتے ہیں لیکن جمہوریت کے دور میں نہیں ہوتے ،پاکستان میں کسی قسم کی جمہوریت ہے کہ عوام کو حقوق نہیں ملتے،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 7 فروری 2015 09:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاہے ۔ پاکستان میں مخصوص خاندان ملک پر قابض ہیں۔پاکستان میں اسٹیس گوکانظام نہیں چل سکتا ،پاکستانی عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔پاکستان کے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے پورے ملک میں تحریک چلاؤں گا۔پاکستان میں شیڈوکابینہ ہونی چاہیے، خیبر پختونخواہ میں بلدیات کے الیکشن ہوگئے تو پنجاب اور سند ھ کی حکومت پر دباؤ بڑھ جائے گا۔

آمریت کے دور میں بلدیاتی انتخاب ہوتے ہیں لیکن جمہوریت کے دور میں نہیں ہوتے ،پاکستان میں کسی قسم کی جمہوریت ہے کہ عوام کو حقوق نہیں ملتے ، جمعہ کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے۔میڈیا اور اپوزیشن کو ملک کر ملک کے عوامی مسائل پر آواز اٹھانی چاہیے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں توانائی ،تعلیمی پالیسی ،زراعت ،انڈسٹری اور دیگر اداروں کے لیے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی ۔

پاکستان میں جب تک ادارے غیر سیاسی نہیں ہوتے اس وقت تک ملک میں ادارے ترقی نہیں کرسکتی،اداروں میں میرٹ اور شفاف طریقے سے لوگ مقرر کیے جائیں تو حالات ٹھیک ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا 18کروڑ عوام کے حقوق کے لیے کوئی آواز اٹھانے والا کوئی نہیں ہے۔ پاکستان میں اسٹیس گو کا نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتاہے ،پاکستانی عوام اپنے حقوق لینا چاہتے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا ساری سیاسی جماعتوں میں اچھے لوگ موجود ہیں ۔ سیاسی پارٹیوں کے اندر احتساب شروع ہوجائے تو پاکستان کے عوام کی تقدیر بل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا مرکز کے پاس اختیار ات نہیں ہونے چاہیں کیونکہ مرکز کے پاس اختیارات ہوں تو صوبوں کے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا آمریت کے دور میں بلدیاتی انتخابات ہوتے رہے ہیں لیکن جمہوریت کے دور میں بلدیات کے الیکشن نہیں ہوتے ۔

انہوں نے کہا یہ کون سی جمہوریت ہے کہ عوام کے حقوق غصب کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا پورپ میں جانوروں کے حقوق موجود ہیں ۔جانور بھی بیمارہوجاتے تو اس کا علاج ہوتا ہے لیکن پاکستان کے ہسپتالوں میں انسان کا علاج نہیں ہوتا۔پنجاب کے عوام بھی اب تبدیلی چاہتے ہیں ۔میاں بردران کو بھی اب عوام کے لیے کچھ کرنا پڑے گاکیونکہ پاکستانی عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا پاکستان میں اداروں میں کرپشن موجود ہے کیونکہ سرکاری اداروں میں میرٹ پر لوگ تعنیات نہیں کیے جاتے ۔سابق گورنر نے کہا پاکستان کے عوام کے لیے نئے طریقے سے جنگ لڑوں گااور ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا۔انہوں نے کہا آئندہ کچھ عرصہ میں عوام کے لیے پورے ملک میں نئی تحریک چلاؤں گا۔