موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ائیرپورٹ اپنے عزیز و اقارب کو الوداع کرنے یا لینے کیلئے ایک سے زیادہ شخص نہ آئے،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی عوام سے اپیل

ہفتہ 7 فروری 2015 08:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ائیرپورٹ اپنے عزیز و اقارب کو الوداع کرنے یا لینے کیلئے ایک سے زیادہ شخص نہ آئے۔

(جاری ہے)

ائیرپورٹس پر حفاظتی انتظامات موثر بنانے اور مسافروں کی سہولت کیلئے ایک ہی فرد کے آنے سے سکیورٹی اداروں کی حفاظتی انتظامات کرنے میں آسانی رہے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کم لوگوں کی ائیرپورٹ آمد سے نہ صرف ان کی حفاظت کے انتظامات بہتر بنائے جاسکتے ہیں بلکہ اس طرح ائیرپورٹس کی انتظامیہ مسافروں اور ان کے ساتھ آنے والوں کیلئے بہتر سہولتیں فراہم کر سکے گی۔

متعلقہ عنوان :