نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کیلئے گلگت بلتستان میں بھی آرمی ایکٹ 1925 ء کا نفاذ ،وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ، گلگت بلتستان میں آرمی ایکٹ کے نفاذ سے یہاں پر فوجی عدالتیں قائم کی جائیں گی

ہفتہ 7 فروری 2015 08:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء) دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت گلگت بلتستان میں بھی آرمی ایکٹ 1925 ء کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ گلگت بلتستان میں آرمی ایکٹ کے نفاذ سے یہاں پر فوجی عدالتیں قائم کی جائیں گی جہاں دہشت گردوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت کی جائے گی اور ملزمان کو فوجی عدالتوں سے ہی سزائیں دی جاسکیں گی۔