آصف زرداری کے فضل الرحمان،آفتاب شیرپاؤ چوہدری شجاعت ا ور دیگر رہنماؤں سے رابطے، سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال

اتوار 8 فروری 2015 10:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء)سابق صدر و شریک چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان،آفتاب شیرپاؤ،چوہدری شجاعت اور دیگر رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔سابق صدر نے ہفتہ کی شب جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور آفتاب احمد خان شیرپاؤ سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے الگ الگ فون پر گفتگو کی ،آصف علی زرداری نے ان رہنماؤں سے ملک کی سیاسی صورتحال اور مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ کے ق صدر چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،پنجاب اور بلوچستان میں سینٹ کے انتخاب کے حوالے سے باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق مسلم لیگ قائد اعظم جو کہ پنجاب سے چوہدری شجاعت حسین کو سینٹ کا انتخاب لڑانا چاہتی ہے اس کے لئے پیپلزپارٹی کے تعاون کی طلبگار ہے جبکہ پیپلز پارٹی سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ کو بلوچستان سے دوبارہ الیکشن لڑانا چاہتی ہے۔ اس حوالے سے دونوں جماعتوں کے رہنماؤ ں نے ٹیلی فونک رابطے کے بعد مزید مشاورت پر اتفاق کیا ہے