ایم کیوایم سندھ حکومت میں شمولیت پر رضا مند ہوگئی ہے، رحمان ملک، سندھ حکومت میں ایم کیوایم کا جو حق بنتا ہے وہ انہیں ملے گا ، سابق وزیر داخلہ کا بیان

اتوار 8 فروری 2015 10:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء ) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور وہ سندھ حکومت میں شمولیت پر اصولی طور پر رضا مند ہوگئی ہے۔ ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں رحمان ملک نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت میں پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گی جس کے لیے تقریباً تمام معاملات طے پاگئے ہیں ایم کیوایم کی جانب سے بھی صوبائی حکومت میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں جو ایم کیوایم کا حق بنتا ہے وہ انہیں ملے گا جب کہ سینیٹ میں بھی میں بھی دونوں جماعتوں کا اتحاد ہوگا،رحمان ملک کا کہنا تھا کہ الطاف حسین اور آصف زرداری کے درمیان ہونے والی بات چیت نے ماضی کی تلخیاں بھلا دی ہیں جس کے بعد شریک چیرمین کی ہدایت پر الطاف حسین سے ملاقات کے لیے لندن جارہا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات آصف زرداری نے الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس میں ماضی کی تلخیاں اور بد گمانیاں بھلا کر صوبے میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا