سانحہ بلدیہ فیکٹری پر جے آئی ٹی کی کی رپورٹ افسوس ناک ہے، عمران خان کا ٹوئٹ،سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کو ختم ہونا چاہیے،بھتہ نہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگائی گئی جس سے258 افراد جاں بحق ہوگئے ،چیئرمین تحریک انصاف

اتوار 8 فروری 2015 10:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری پر جے آئی ٹی کی رپورٹ سے دھچکا لگا ہے، سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کو ختم ہونا چاہیے ،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری میں بھتہ نہ دینے پر آگ لگائی گئی جس سے 258 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ اس حوالے سے جے آئی ٹی کی رپورٹ افسوسناک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھتہ مافیا کی جانب سے فیکٹری کو لگانا غیر انسانی فعل ہے ،سیاسی مافیا کا خاتمہ چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں طبقے کو عام آدمی کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں،خیبر پختونخواہ میں 100 ارب روپے کے غیر قانونی درخت کاٹے گئے ۔