بان کی مون کی امن فوج کی کارروائیوں میں پاکستان کے کردار کی تعریف، پاکستان نے مسعود خان کی مدت کے دوران سلامتی کونسل میں مضبوط کردار ادا کیاہے‘بان کی مون

اتوار 8 فروری 2015 10:09

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کی حمایت کرنے اور امن فوج کی کارروائیوں میں پاکستان کے کردار کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سبکدوش ہونیوالے سفیر مسعود خان سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے الوداعی ملاقات کی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان نے مسعود خان کی مدت کے دوران سلامتی کونسل میں مضبوط کردار ادا کیاہے۔بعدازاں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے مسعودخان نے کہاکہ ملاقات مثبت اور تعمیری رہی۔مسعود خان نے اقوام متحدہ میں اپنی دو سالہ مدت ملازمت مکمل کرلی ہے اوراب ملیحہ لودھی ان کی جگہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :