برازیل، ایلڈیمیر بنڈائین پیٹروبروس کے نئے چیف ایگزیکٹو کا انتخاب

اتوار 8 فروری 2015 09:56

ساؤپالو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء)سرکاری ملکیت بینکو ڈو براسل کے سربراہ برازیل کے بنکنگ ایگزیکٹو ایلڈیمیر بنڈائین تیل کے سب سے بڑے سکینڈل زدہ ادارے پیٹروبروس کے نئے چیف ایگزیکٹو ہوں گے ، یہ بات گزشتہ روز میڈیا اطلاعات میں بتائی گئی ہے۔پیٹرو بروس جو کہ برازیل کی سب سے بڑی تیل کمپنی ہے ، اس الزام کی وجہ سے بحران میں مبتلاء ہو گئی ہے کہ تعمیرات فرموں سے متعلق ایگزیکٹو نے تیل کی سب بڑی کمپنی کے صندوقوں سے چار بلین ڈالر چوری کیے ہیں ، اس میں سے کچھ رقم کو صدر ڈلما روسیف کے اتحاد کے ارکان سمیت سیاستدانوں کو رشوت کے طورپر ادا کی گئی ہے۔

کمپنی نے اپنے نئے سی ای او کی نامزدگی کی تصدیق نہیں کی ہے جس کا باضابطہ طور پر اعلان مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے (معیاری وقت1930) کے قریب مارکیٹوں کے بند ہونے کے بعد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ادھر پیٹرو بروس نے گزشتہ روز اس امر کی تصدیق کی ہے کہ بنکنگ ایگزیکٹو ایلڈیمیر بنڈائین اس کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے ایسے نقصان دہ کرپشن سکینڈل کی موجودگی میں کمپنی کا چارج سنبھالا ہے جس نے برسراقتدار کو داغدار کیا ہے ، ان اطلاعات کے بارے میں مارکیٹ کا رد عمل معاندانہ تھا کہ بنڈائین ، جنہیں صدر ڈلماروسف کی ورکرز پارٹی کے انتہائی قریب دیکھا جاتا ہے کو سابق سی ای او گراکا فوسٹر کی جگہ چنا گیا ہے ۔

گراکا فوسٹر نے اس الزام کے پیش نظر اپنے پورے بورڈ سمیت بدھ کو استعفیٰ دیدیا کہ پیٹروبروس کے معاہدوں سے چار بلین ڈالر کی رقم خرد برد کی گئی ہے اور ایک دہائی کے عرصے میں رشوت کے طور پر ادا کی گئی ہے۔51سالہ بنڈائین اس وقت سرکاری زیر کنٹرول بنکو ڈی براسن کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور انہوں نے اپنا تمام کیریئر اسی بنک میں گزارا ہے۔