شام،اتحادی فضائی حملوں میں آئی ایس کے 30جہادی ہلاک

اتوار 8 فروری 2015 09:57

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء)شام میں امریکی قیادت میں اتحاد کے جنگی طیاروں کی طرف سے تازہ فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ کے 30سے زائد جہادی ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ بات انسانی حقوق کے بارے میں شامی مبصر گروپ نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں قائم اس مبصر گروپ کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کے خود ساختہ اعلان کردہ دارالخلافہ رقا شہر کے مشرق اور مغرب میں فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو پناہ دینے والے ڈپوز اور پوزیشنز پر گزشتہ روز اتحاد کے حملوں میں کم ازکم 30جہادی اور یقیناً زیادہ ہلاک ہوگئے ہیں۔

آبزرویٹری کے سربراہ رمی عبدالرحمن نے کہاکہ ڈپوؤں میں موجود گاڑیاں اور بکتر بند گاڑیاں رقا کے مغرب میں ابو کوبہے میں تباہ کی گئی ہے ۔دولت اسلامیہ کی صفوں میں بہت زبردست نقصان ہوا ہے ۔رمی عبدالرحمن نے کہاکہ ان حملوں میں رقا کے مشرق میں منکھر کے علاقے میں ایک جیل ، ایک تربیتی کیمپس ، چیک پوائنٹس اور اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا

متعلقہ عنوان :