عامر کی سزا کم کرانے میں انگلش کرکٹ بورڈ نے اہم کردار ادا کیا، پی سی بی کے ایک اہم عہدے دار نے انگلش بورڈ کے جائیلز کلارک سے درخواست کی تھی عامر کی عمر بہت کم ہے، پابندی سے اس کا طویل کیریئر تباہ ہوجائے گا جس پر انہوں نے تجویز دی وہ آئی سی سی کے اجلاس میں اس مسئلے کو پیش کریں ہم اس کی حمایت کرینگے

اتوار 8 فروری 2015 09:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء) کرکٹر محمد عامر کی سزا میں نرمی کیلیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق لندن میں پی سی بی کے ایک اہم عہدے دار نے انگلش بورڈ کے جائیلز کلارک سے درخواست کی تھی کہ فاسٹ بولر کی عمر بہت کم ہے اور پابندی سے اس کا طویل کرکٹ کیریئر تباہ ہوجائے گا جس پر انہوں نے تجویز دی کہ وہ آئی سی سی کے اجلاس میں اس مسئلے کو پیش کریں ہم اس کی حمایت کرینگے۔

(جاری ہے)

ایسا کرنے پر وعدے کے مطابق ای سی بی نے بھر پور تائید کی جس پر کیس کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی سفارش پر قانون میں ردوبدل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :