چوہدری سرور کی عمران خان سے ملاقات،تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت ، دوستوں اور اہلخانہ سے مشاور ت کے بعد فیصلہ کر ونگا، چوہدری سرور

پیر 9 فروری 2015 08:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورنے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات،ملاقات میں تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین اور شاہ محمودقریشی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق گورنر چوہدری سرور نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی ،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔عمران خان نے چوہدری سرور کو پی ٹی آئی میں آنے کی دعوت دی جس پر چوہدری سرورنے کہاکہ ہمارے نظریات تحریک انصاف سے ملتے ہیں اور وہ اس سلسلے میں دوستوں اور اہلخانہ سے مشاور ت کریں گے اور اس کے بعد فیصلہ کریں گے ۔