وزیراعلی خیبرپختونخوا سے عالمی اداروں کے نمائندوں کی ملاقات، ہمارے دوست ممالک ہمیں درپیش چیلنجوں سے باخبر اور ہماری معاونت کے خواہشمند ہیں ،پرویزخٹک
پیر 9 فروری 2015 09:07
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء)غیرملکی امداد کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے تشکیل کردہ سٹریٹیجک ڈویلپمنٹ پارٹنرشپ فریم ورک سے منسلک ترقیافتہ ممالک اور عالمی اداروں نے پولیس اصلاحات، دہشت گردی کی بیخ کنی،امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کیلئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے ٹھوس اقدامات اور موثر قانون سازی کو انتہائی مثالی جبکہ اس ضمن میں حاصل کردہ پیشرفت اور کامیابیوں کو ہرلحاظ سے اطمینان بخش قرار دیا ہے ممالک اور اداروں کے 25سے زائد سفارتکاروں اور اعلیٰ حکام کے ایک با اختیار وفد نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ سے خصوصی ملاقات کی اوراتفاق رائے سے صوبائی حکومت کے اقدامات بالخصوص پولیس و جیل اصلاحات کو سراہتے ہوئے زیادہ مالی اور فنی تعاون کی پیشکش کی انہوں نے اس بات کو بھی خوش آئند کہا کہ صوبائی حکومت نے بہتر اندرونی نظم و نسق کے ذریعے بدامنی کے شکار افغانستان کی جانب سے خیبرپختونخوا پر پڑنے والے منفی اثرات بھی زائل کرکے اسے دہشت گردی سے محفوظ بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر حماد اویس آغا، سیکرٹری داخلہ ارباب محمد عارف، سابق آئی جی پولیس فیاض طورو اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام اس موقع پر موجود تھے وفد کے شرکاء نے جن میں ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک، برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی ، یو ایس ایڈ، جرمن ادارے جی آئی زی، کے ایف ڈبلیو، سوئس ایس ڈی سی ، یو این ڈی پی، جائیکا، آس ایڈ،یورپی یونین ، ناروے ، کینڈ ا اور ہالینڈ کے مشن ہیڈز، کنٹری ڈائریکٹرز اور سینئر سفارتکار شامل تھے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈیڑھ برس کے مختصر عرصے میں صوبائی حکومت کی تبدیلی اور شفافیت کی پالیسیوں پر ٹھوس عمل اورکرپشن کے خلاف اقدامات نیز غیر ملکی امداد کا شفاف استعمال یقینی بنانے کو بطور خاص سراہا اُنہوں نے اصلاحات و گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے ضمن میںٰ پرویز خٹک کی فعال قیادت میں واضح لائحہ عمل کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ صوبائی حکومت نے پوری دانشمندی سے بہترین قوانین لاگو کرکے ترقی کا رخ مادیت سے امن و سلامتی اور انسانی فلاح و بہبود کی طرف موڑ دیا ہے جو حقیقی ترقی کا پیش خیمہ ہے اور اسکے یہاں کے عوام کے معیار زندگی پر مزید دور رس اثرات مرتب ہونگے وزیر اعلیٰ نے صوبائی حکومت کی ترقیاتی ترجیحات میں معاونت پر امدادی اداروں اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے امن و امان یقینی بنانے، جیلوں کی بہتری اور عدالتوں پر بوجھ اور مقدمات میں کمی کیلئے پولیسنگ کے استحکام نیزاسے جدید سہولیات، آلات اور سازو سامان سے بھی لیس کر نے کے پروگرام کو کامیابی سے عملی جامہ پہنایا ہے انہوں نے وفد کی طرف سے پولیس، جیلخانوں و عدلیہ کی استعداد بڑھانے، کریمینل جسٹس سسٹم کی بہتر تشکیل، جیلوں میں مزید اصلاحات اور دیگر امور میں امداد کی پشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈونرز نمائندوں کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، پولیس و جیلخانہ جات کے آئی جیز اور فیاض طورو سمیت متعلقہ حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا عمل درآمد بورڈ تشکیل دینے کا اعلان کیا اور واضح کیا یہ بورڈ براہ راست انکی نگرانی میں کام کرے گا اور پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیگا پرویز خٹک نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے دوست ممالک ہمیں درپیش چیلنجوں سے باخبر اور ہماری معاونت کے خواہشمند ہیں اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تبدیلی اور اصلاحا ت کا جامع ایجنڈا اپنایا ہے جس میں گڈ گورننس ، سرکاری اداروں کی خدمات میں بہتری ، احتساب و شفافیت ، حکومت اور عوام میں براہ راست معاونت ، صوبے کے قدرتی وسائل سے بہتر استفادہ، ادارہ جاتی استحکام اور حکومت و امدادی اداروں اور ممالک کے مابین سود مند اور شفاف معاونت شامل ہیں پرویز خٹک نے اُمید ظاہر کی کہ امدادی ادارے اپنی یقین دہانیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صوبائی حکومت سے پولیس و عدالتی نظام سمیت تمام فنی اور مالی معاملات میں بھر پور تعاون کرینگے تاکہ ہم نہ صرف صوبے بلکہ پورے خطے میں امن و ترقی کا عمل تیز کرسکیں اور غریب لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے قابل ہوں وزیر اعلیٰ نے اس بات کو خوش آئند کہا کہ پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت اپنی شفاف مالی اور معاشی پالیسیوں اور اقدامات کی بدولت امدادی اداروں اور بین الاقوامی برادری کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے کیونکہ ہم نے ان اقدامات کو قانونی ڈھال بھی مہیا کی ہے اور انہیں یقین ہو گیا ہے کہ اُنکی ٹیکس منی یہاں شفاف اور منصفانہ خرچ ہو گی او ر ماضی کی طرح حکمرانوں کی عیاشیوں اور لوٹ مار میں ضائع نہیں ہونے دی جائیگی پرویز خٹک نے واضح کیا کہ ہم نے شہروں اور دیہات کی سطح پر تعلیمی اور طبی اداروں میں عملے کی حاضری اور سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے بھرپور فنڈنگ کے علاوہ مانیٹرنگ کا موثر نظام اپنایا ہے جبکہ اعلیٰ افسران کو بھی اچانک دوروں اورسروس ڈیلیوری کے معیار پر مسلسل نظر رکھنے کا پابند بنایا ہے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے علاوہ تمام سماجی شعبوں میں امیر اور غریب کا فرق مٹانے اور اداروں میں انکی یکساں عزت و توقیر یقینی بنانے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کئے گئے ہم بلدیاتی نظام کو عوامی مسائل کے حل اور مقامی سطح پر تعمیر و ترقی کی کنجی سمجھتے ہیں جس کیلئے ہم نے شروع دن سے کام کیا پوری محنت سے ویلج کونسلوں تک وسائل اور اختیارات منتقل کرنے کیلئے جامع بلدیاتی نظام بنایا ہم نے صوبائی حکومت کے 30 فیصد مالی وسائل بھی تحصیل اور ویلج کونسلوں کو منتقل کئے اور اگر کسی کو شک ہو تو وہ ہمارے اور دوسرے صوبوں کے وضع کردہ بلدیاتی نظام دیکھ لیں تاکہ فرق صاف نظر آسکے۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 9 فروری 2015 کی مزید خبریں
-
آل راوٴنڈر محمد حفیظ انجری کے باعث ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ،ڈاکٹروں کا تین ہفتے آرام کا مشورہ، ناصر جمشید مضبوط امیدوار بن گئے،محمد حفیظ کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے میڈیکل رپورٹس آئی سی سی کی ٹیکنکل ... مزید
-
نیوزی لینڈ سے شکست سے بہت کچھ سیکھا ہے ایک بار جیت کا سلسلہ شروع ہوا تو کارکردگی بڑھتی چلی جائے گی،مصباح الحق،ورلڈ کپ کی جیسے تیاریاں ہونی چاہئے تھی ویسی نہیں ہوئی ،شاہد آفریدی ، قومی ٹیم کسی بھی ... مزید
-
سلیکشن کمیٹی کے کام میں دخل نہیں دیتا ،معین ‘ وقار ‘ مصباح الحق اور ٹور کمیٹی نے حفیظ کے متبادل کے طور پر ناصر جمشید کا نام پیش کیا ‘ چیئرمین پی سی بی،سلیکشن کمیٹی سے کہا آپ کے پاس موقع ہے سعید اجمل ... مزید
-
وزیراعظم نے اتوار کوبھی اپنے سرکاری امورانجام دیئے ، انتہائی مصروف دن گزارا ، حکومتی اقدامات اورآئندہ کے حکومتی لائحہ عمل سے مختلف امورکاجائزہ لیا
-
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد کشمیر پی ٹی آئی کا صدر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری
-
250اشیاء پر10فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کی تیاریاں مکمل ،ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں میں شارٹ فال میں کمی کیلئے رواں ششماہی کے دوران انتظامی اقدامات اور موثر انفورسمنٹ کے ذریعے 40 ارب روپے کا ... مزید
-
تھر میں غذائی قلت کے باعث مزید چار بچے دم توڑ گئے، رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 24 جبکہ 130 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 361 ہوگئی
-
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، وفاقی حکومت سینٹ الیکشن کے بعد جواب دے گی،ذرائع،سند ھ میں ایم کیو ایم اور پی پی پی کی مفاہمت کے بعد تیاریاں شروع
-
نوشہرہ :سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنما جاں بحق،تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
-
”گو نواز گو“مسلم لیگ ن کی خاتون کارکن کے نعرہ کی تحقیقات شروع
-
پمز ہوسٹل نرس قتل کیس ،پولیس نے زوبیاکے موبائل میسج کی تفصیل کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا
-
لاہور ائیرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام‘ منشیات اسمگلنگ میں مدد کرنے پر سابق ہاکی اولمپیئن زاہد شریف گرفتار
-
وفاقی پولیس کا ہم جنس پرستی کے خلاف مہم چلانے کا اعلان، دارالحکومت اسلام آباد کے پوش سیکٹرز ،مارکیٹوں ،سفارتخانوں اور گھروں میں قائم مراکز کی نگرانی کا فیصلہ ، ٹیمیں تشکیل
-
بجلی بلوں کے ذریعے پی ٹی وی کو سالانہ5 ارب کی آمدن ،پی ٹی وی کی سالانہ آمدن 8 ارب 83 کروڑ ہے جس میں 5 ارب عوام سے فیس کی مد میں زبردستی لئے جاتے ہیں‘وزارت خزانہ
-
آپریٹنگ کو نان آپریٹنگ آمدنی قرار دے کر اوگرا نے گیس صارفین سے 23 ارب روپے لوٹ لئے‘ تحقیقات مکمل
-
پیپلزپارٹی کے 21، ن لیگ کے 8،جے یو آئی (ف)کے تین ،فاٹا سے چار،ایم کیوایم کے تین، اے این پی کے سات،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ایک،مسلم لیگ ق کے ایک،بی این پی (عوامی) کے دو ، نیشنل پارٹی کے ایک بلوچستان ... مزید
-
غوث علی شاہ اور سردار کھوسہ کے دیگر سیاسی جماعتوں سے ساتھ ن لیگ کے ارکان سے بھی رابطے،”باغی “ہونے کی ترغیب دینا شروع کر دی،ن لیگ کی اعلیٰ قیادت دونوں کے معاملہ پر خاموش،قریبی ساتھیوں کو بھی بیان ... مزید
-
ہزار4سو میگاواٹ بجلی 2016تک نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل ہو جائے گی، مصدق ملک ، پرعزم ہیں کہ اپنے دور اقتدار میں ملک سے بجلی بحران کے خاتمے میں کامیاب ہو جائیں گے، ترجمان وزیراعظم
-
متحدہ عرب امارات کا داعش کے خلاف جنگ میں لڑاکا طیارے اردن بھیجنے کا اعلا ن
-
نائیجیریا میں 14 فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابات ملتوی ، انتخابات سکیورٹی بارے خدشات کے باعث چھ ہفتوں کیلئے ملتوی کئے ہیں ،الیکشن کمیشن
-
پیرس کی جامع مسجد کے منتظم اور امام”داعش“کی ہٹ لسٹ پر آ گئے،فرانسیسی وزارت داخلہ کا دونوں شخصیات کو کو فول پروف سکیورٹی مہیاء کرنے کا فیصلہ
-
امریکامیں فائرنگ، 4 افراد ہلاک،ملزم نے بھی خودکشی کرلی ، مسلح شخص نے گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کی ، حکام
-
بھارتی صوبے گجرات میں سوائن فلو سے مزید 5افراد ہلاک،مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 71ہوگئی
-
بھارت نے امریکہ کے ساتھ جوہری ڈیل کی وضاحت جاری کر دی
-
امریکی پولیس کے فیس بک پیج سے شہرت پانے والے ملزم کو 2سال قید
-
وزیر اعظم کا آبپارہ مارکیٹ اور جی ٹین مرکز کا دورہ ، شہریوں میں گھل مل گئے ، پھلوں ، سبزوں کے نرخوں کاجائزہ لیا ، ملک کو سنگین مسائل کا سامنا ہے بجلی اور گیس کا بحران اپنے دور حکومت میں حل کردینگے ... مزید
-
کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر افغان فورسز کے آپریشن میں زخمی،عمر خالد خراسانی کو افغان صوبے ننگرہار میں نشانہ بنایا ، ساتھی مارے گئے، احسان اللہ احسان
-
چوہدری سرور کی عمران خان سے ملاقات،تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت ، دوستوں اور اہلخانہ سے مشاور ت کے بعد فیصلہ کر ونگا، چوہدری سرور
-
تحریک انصاف بھی میری ثا لثی کی پیشکش پر رضا مند ہو گئی ہے ،آج اسحاق ڈار سے بات کروں گا،خورشید شاہ ، ہما رے دو سنئیر رہنما جو قا نوں دان بھی ہیں ان کے درمیان بیٹھ کر بیچ کا راستہ نکا لیں گے، پھر چیزیں ... مزید
-
خیبرایجنسی، امن لشکر کے مورچے کے قریب دھماکہ ، امن لشکر کے 3رضا کار جاں بحق اور 3شدید زخمی
-
مولانافضل الرحمن نے22ویں ترمیم لانے کیلئے مشاورتی عمل تیز کردیا، مذہبی جماعتوں کے بعد سیاسی جماعتوں سے بھی بات چیت شروع، نجی محفلوں میں بھی معاملہ عروج پرپہنچ گیا،مولانافضل الرحمن کی چودھری شجاعت ... مزید
-
ہتک عزت دعویٰ،عمران خان نے افتخار چوہدری کیخلاف اہم ثبوت بابر اعوان کے حوالے کردیئے،سابق چیف جسٹس کے خلاف گواہی کے لئے کئی گواہوں کو بھی تیار کر لیا گیا،ثابت کرینگے افتخار چوہدری نے ن لیگ کی مہم ... مزید
-
متنازعہ بجلی گھروں کا معاملہ، پاکستان کا عالمی بینک عدالت جانے کا فیصلہ، سندھ طاس کمیشن کے سرکاری بینک کھاتوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے غائب ہونے کا انکشاف، ایک کروڑ کی کرپشن نے بھارت سے اہم مقدمات لڑنے ... مزید
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا سے عالمی اداروں کے نمائندوں کی ملاقات، ہمارے دوست ممالک ہمیں درپیش چیلنجوں سے باخبر اور ہماری معاونت کے خواہشمند ہیں ،پرویزخٹک
-
جماعت اسلامی کسی زیر زمین تحریک کی بجائے پرامن، جمہوری اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ،سراج الحق،ہم ہر فرد، خاندان ،دنیا اور معاشرہ کی ترقی چاہتے ہیں تاکہ بانی پاکستان قائداعظم کا اسلامی وخوشحال ... مزید
-
سینیٹ انتخابات سیاسی سرگرمیوں میں تیزی ،وزیراعلیٰ پنجاب منگل کو ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچیں گے، آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمن اورآفتاب شیرپاؤسے جبکہ گورنر سندھ کا وزیراعلیٰ پنجاب ،وفاقی ... مزید
-
حکو مت احسن اقبال اوراسحاق ڈار کی بات مان لیں تو جوڈیشل کمیشن کا مسئلہ آج ہی حل ہو سکتا ہے‘ اسد عمر، بدقسمتی سے (ن) لیگ خودہی کمیشن بنانے میں سنجیدہ نہیں ‘جب مذاکرات کے ذریعے مسائل حل ہونگے تو ہم ... مزید
-
عدل کے نظام اور عوامی جمہوریت کے قیام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، طاہر القادری، عوامی تحریک کو تنظیمی سطح پر پورے ملک میں آرگنائز کیا جا رہا ہے ،بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے، ... مزید
-
وزارت قانون نے گوادر بندرگاہ پر 2281 ایکڑ زمین چین کو دینے کی منظوری دے دی
-
جوڈیشل کمیشن کا قیام،سیاسی جرگہ نے نئی تجاویز حکومت اور تحریک انصاف کو بھیج دیں،حکومت سے رواں ہفتے مذاکرات دوبارہ شروع کئے جانے کا امکان
-
23مارچ کو ہونے والی فل ڈریس پریڈ کے لیے تیاریاں شروع،رواں سال تینوں افواج کے دستے پوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لیں گئے
-
چین کا گوادر میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کیلئے مخصوص قانون سازی اور مراعات کا مطالبہ ، چین گوادر کوپانچ سال میں ایک فعال بندرگاہ بنانے کا یقین دلا چکا ہے،حکام
-
پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لئے انٹرویوز کا مرحلہ مکمل ہوگیا ، اجلاس میں پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد میں سینیٹ کی نشستوں پر امیدواروں ... مزید
-
اسلام آباد سے چو ری کیئے گئے نوزائیدہ بچوں کو عرب ممالک میں اونٹ ریس کے لیے فروخت کرکے ماہانہ کروڑوں روپے کما ئے ، این جی او کی ایگزیکٹو طاہرہ گل اور ان کے بیٹے شہزاد علی زیب کا انکشاف،پنجاب ،پشاور ... مزید
-
اوبامہ کا دورہ‘ تاجر اور سیاسی حلقوں کا دباؤ؟برف پگھلنے لگی،پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک ڈور رابطے بحال ہو گئے‘ بیک ڈور ڈپلومیسی چینل کی جلد ملاقات کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.