جوڈیشل کمیشن کا قیام،سیاسی جرگہ نے نئی تجاویز حکومت اور تحریک انصاف کو بھیج دیں،حکومت سے رواں ہفتے مذاکرات دوبارہ شروع کئے جانے کا امکان

پیر 9 فروری 2015 09:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی بارے جوڈیشل کمیشن کے قیام سمیت دیگر امور پر وفاقی حکومت سے رواں ہفتے مذاکرات دوبارہ شروع کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے قومی سیاسی جرگہ نے نئی تجاویز تیار کر کے تحریک انصاف اور حکومت کو ارسال کر دی ہیں جس کا جائزہ لینے کے بعد ہی فریقین سیاسی جرگہ کے قائدین رحمان ملک اور سراج الحق کو آگاہ کریں گے۔