سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد کشمیر پی ٹی آئی کا صدر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری

پیر 9 فروری 2015 08:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد کشمیر پی ٹی آئی کا صدر بنانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جماعت کی تنظیم سازی سمیت تمام اختیارات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو دے دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا صدر بنا دیا ہے اس سلسلے میں پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے تحریری طور پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا صدر بنانے کی منظوری دی تھی جس کے بعد جہانگیر ترین نے گزشتہ روز باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جبکہ چیف آرگنائزر ظفر انور کو نامزد کیا گیا ہے۔