پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، وفاقی حکومت سینٹ الیکشن کے بعد جواب دے گی،ذرائع،سند ھ میں ایم کیو ایم اور پی پی پی کی مفاہمت کے بعد تیاریاں شروع

پیر 9 فروری 2015 08:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء)وفاقی حکومت سینٹ انتخابات کے بعد بلدیاتی انتخابات کے پنجاب میں انعقاد بارے اپنا جواب الیکشن کمیشن کو ارسال کرے گی۔ جبکہ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم سے تعلقات کی بحالی کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے سنجیدہ کوششوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں ہفتے سندھ کابینہ کا اہم اجلاس بھی بلائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بارے جواب سینٹ انتخابات کے بعد دے گی۔ جس میں الیکشن کمیشن نے صوبوں سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے حتمی تاریخیں مانگ رکھی ہیں اور اس حوالے سے صوبے بھی یقین دہانی کرا چکے ہیں کہ وہ اس حوالے سے جلد تاریخیں الیکشن کمیشن کو دیں گے۔