”گو نواز گو“مسلم لیگ ن کی خاتون کارکن کے نعرہ کی تحقیقات شروع

پیر 9 فروری 2015 08:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کی صوبائی قیادت نے الیکشن ٹریبونل کے روبرو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پیشی کے دوران خاتون کارکن کی جانب سے ”گو نواز گو“ کا نعرہ لگانے کی تحقیقات شروع کردیں‘ خاتون کارکن نے قیادت سے معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کارکن کی ممبر شپ معطل کی جاسکتی ہے۔ خاتون نعرے لگانے کے بعد میڈیا اور دیگر ذمہ داران کو وضاحتیں دیتی رہیں کہ ان کی زبان پھسل گئی تھی۔