لاہور ائیرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام‘ منشیات اسمگلنگ میں مدد کرنے پر سابق ہاکی اولمپیئن زاہد شریف گرفتار

پیر 9 فروری 2015 08:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء) لاہور ائیرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام منشیات اسمگلنگ میں مدد کرنے پر سابق ہاکی اولمپیئن زاہد شریف گرفتار۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز لاہور ائیرپورٹ پر محکمہ این ایف اے (NFA) نے لاہور ائیرپورٹ سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

محکمہ این ایف کے مطابق سابق ہاکی اولمپیئن ائیر پورٹ کا شفٹ انچارج پی آئی اے کا آپریشن منیجر زاہد شریف منشیات اسمگلنگ میں مسافر کی مدد کر رہا تھا۔ زاہد شریف نے منشیات کا بھرا بیگ مبینہ طور پر مسافر تک پہنچانا تھا شک ہونے پر تلاشی لی گئی تو بیگ سے منشیات برآمد ہوئی جس پر زاہد شریف سمیت مسافر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ محکمہ این ایف اے نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :