حکومت پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں ، سعودی عرب ، امداد دہشتگردوں کے ہاتھوں نہ لگنے کیلئے بھی محتاط ہیں ، بیان

منگل 10 فروری 2015 09:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء) سعودی عرب نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے جبکہ ہیومنٹرین امداد دہشتگردوں کے ہاتھ نہ لگنے کے حوالے سے بھی محتاط ہیں سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری وضاحت میں ان میڈیا رپورٹوں کو بے بنیاد پروپیگنڈہ اور حقائق کے منافی قرار دیا گیاہے جن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں مذہبی مدارس کی مالی معاونت کے ذریعے انتہا پسندوں ذہنیت کو فنڈز فراہم کررہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ درحقیقت جب بھی پاکستانی مدرسہ ، مسجد یا خیراتی تنظیم سعودی حکومت سے مالی معاونت کی درخواست کرتی ہے سعودی سفارتخانہ وزارت خارجہ کے ذریعے معاملہ حکومت پاکستان کے حوالے کرتی ہے تاکہ مالی معاونت کے لیے دی گئی درخواست کی صحیح طریقے سے جانچ پڑتال کی جاسکے جس کے بعد وزارت آکر تحریری طور پر وزارت خارجہ کو آگاہ کرے یہ مالی معاونت عوامی مفاد میں ہے تو یہ معاونت درخواست گزار فراہم کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :