یوکرین بحران‘ امریکہ اور یورپ میں اختلافات، جرمن چانسلر امریکہ پہنچ گئی،دونوں رہنما یوکرین پر بات چیت کے علاوہ انسداد دہشت گردی اور تجارت پر بھی بات چیت کریں گے

منگل 10 فروری 2015 09:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء)جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل یوکرین کے بحران کے حل کے لیے امریکی صدر براک اوباما سے مزید بات چیت کے لیے واشنگٹن پہنچ گئی ہیں۔دونوں رہنما یوکرین پر بات چیت کے علاوہ انسداد دہشت گردی اور تجارت پر بھی بات چیت کریں گے۔یوکرین بحران میں اگرچہ امریکہ نے کہا تھا کہ وہ یورپ کے ساتھ ہے لیکن یوکرین پر حالیہ بات چیت میں یورپ اور امریکہ کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے ہیں۔

مرکل نے یوکرین کی فوج کے لیے ہتھیار بھیجنے کی تجویز کو رد کیا ہے۔اپریل سنہ 2013 سے یوکرین اور روس نواز باغیوں کے درمیان لڑائی میں 5000 سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔مغربی ممالک نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے روس نواز باغیوں کو یوکرین کی فوج کے خلاف لڑنے کی لیے ہتھیار فراہم کیے ہیں۔

(جاری ہے)

روس اس دعوے کی تردید کرتا ہے۔امریکی صدر براک اوباما پر دباوٴ ہے کہ یوکرین کے مسئلے پر سخت موقف اختیار کریں اور یوکرین کی فوج کو ہتھیار فراہم کیے جائیں۔

مرکل امریکہ کا یہ دورہ بیلاروس کے شہر منسک میں فرانس، روس اور یوکرین کے ساتھ چار فریقی مذاکرات کے بعد کر رہی ہیں۔جرمن چانسلر مرکل اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے منسک میں ایک معاہدہ پیش کیا تھا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں قیامِ امن کا ’آخری موقع ہو سکتا ہے

متعلقہ عنوان :