وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ کا ملک میں بے ہنگم بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے بارے قانون سازی نہ ہونے بارے بے بسی کا اظہار، اپوزیشن مذہبی طبقے کے ردعمل کی ذمہ داری لے تو کل ہی ایوان میں قانون لے آئیں گے،سائرہ تارڑ، کچھ لوگ جعلی پولیو سرٹیفکیٹ لے کر بیرون ملک سفر کر رہے ہیں،وزیر کا اعتراف، ایڈز کے1لاکھ سے زائد مریض ہیں مگر رجسٹرڈ صرف پانچ ہزار ہیں، اراکین پارلیمان کا حج کوٹہ اس وقت تک بند رہے گا جب تک سعودی حکومت کی جانب سے20فیصدکٹوتی ختم نہیں ہوتی، سردار یوسف، سندھ کے کچھ علاقوں میں میٹر اپوزیشن لگوا دے تو بجلی فراہم کر دیں گے،عابد شیرعلی، قومی اسمبلی کا وقفہ سوالات
منگل 10 فروری 2015 08:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء)قومی اسمبلی میں وقفہ سولات کے دوران وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے ملک میں بے ہنگم بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے بارے قانون سازی نہ ہونے بارے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن مذہبی طبقے کے ردعمل کی ذمہ داری لے لے تو کل ہی ایوان میں قانون لے آئیں گے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ کچھ لوگ جعلی پولیو سرٹیفکیٹ لے کر بیرون ملک سفر کر رہے ہیں،ایران،سری لنکا سمیت کئی ملکوں میں آبادی کو کنٹرول کر لیا گیا ہے مگر افسوس یہاں مذہبی طبقے کے باعث آبادی کو کنٹرول نہیں کر پا رہے ہیں۔
ملک میں1لاکھ سے زائد مریض ہیں مگر افسوس اس بیماری میں مبتلا مریض خود کو رجسٹرڈ کرانے سے گھبراتے ہیں۔وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ اراکین کا حج کوٹہ اس وقت تک بند رہے گا جب تک سعودی حکومت کی جانب سے20فیصدکٹوتی ختم نہیں ہوتی۔(جاری ہے)
وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہا کہ اگر سندھ کے کچھ علاقوں میں میٹر اپوزیشن لگوا دے تو بجلی فراہم کر دیں گے۔
پیر کو قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ افسوس پاکستان میں اس طرح کا اسلام لایا جارہا ہے جس کا اصل مذہب سے کوئی تعلق نہیں،ہر معاملے پرملک میں مظاہرے شروع کردئیے جاتے ہیں جس کے باعث قانون سازی نہیں کرسکے اب صوبوں کے پاس صحت کا شعبہ ہے،وہ قانون سازی کرے،ملک میں ایڈز کے1لاکھ سے زائد مریض ہیں،افسوس رجسٹرڈ صرف5 ہزار ہیں۔ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں100بچوں کو پولیو قطرے پلائے جاچکے،بلوچستان میں94فیصد فاٹا میں75 فیصد بچوں کو ویکسین پلائی جاچکی ہے،تیراہ میں ضرب عضب اور گلگت بلتستان میں برف باری کے باعث بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مشکلات ہیں،وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ اراکین کا حج کوٹہ اس وقت تک بند رہے گا جب تک سعودی حکومت کی جانب سے20فیصدکٹوتی ختم نہیں ہوتی،حج صرف پکا مسلمان ہی کرتا ہے۔وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہا کہ اگر سندھ کے کچھ علاقوں میں میٹر اپوزیشن لگوا دے تو بجلی فراہم کر دیں گے،لاڑکانہ کے بجلی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کو تیار ہوں اگر اپوزیشن رہنمائی کرے۔مسرت رفیق ہیرکے سوال کے جواب میں وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ پورے ملک میں صرف2لاکھ بچے پولیو ویکسین سے رہ چکے ہیں جبکہ چاروں صوبوں میں100فیصد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے صرف بلوچستان میں94فیصد،فاٹا میں75فیصد بچوں کو پولیو ویکسین پلائے جاچکے ہیں۔تیراہ(باڑہ) میں ضرب عضب کی وجہ سے اور گلگت بلتستان میں برف باری کے باعث پولیو مہم متاثر ہوئی ہے لیکن وزارت داخلہ کے اقدامات کی وجہ سے پولیو مہم بہتر طور پر چلائی گئی ہے۔ایک ضمنی سوال پر انہوں نے اعتراف کیا کہ کچھ لوگ جعلی پولیو سرٹیفکیٹ لے کر بیرون ملک سفر کر رہے ہیں،اب اس شعبہ کو مؤثر بنانے کیلئے بیج نمبر لینا بھی ضروری قرار دے دیا ہے۔پانی وبجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے مسرت رفیق ہیر کے سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ 2000 میگاواٹ بجلی سسٹم میں لائی گئی ہے ۔محمد علی ارشد کے سوال کے جواب میں وزیرمملکت کیڈ سائرہ افضل نے ایوان کو بتایا کہ جعلی ادویات فروخت اور بنانے والے گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ایس اے اظہار کے ضمنی سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ،پنجاب اور سندھ میں جعلی ادویات کا کام ہوتا ہے،بلوچستان میں اس طرح غیر معیاری ادویات نہیں بنائی جاتی۔انہوں نے کہا جعلی ادویات کو روکنے کیلئے مؤثر قانون سازی کی ضرورت ہے تاکہ اس گھناؤنے کام میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور ان کی ضمانت نہ ہوسکے۔محمد علی ارشد کے سوال کے جواب میں انہوں نے ایوان کو بتایا کہ دسمبر2014ء میں ایڈز کی تعداد10ہزار663 ہے اس وقت ملک میں1لاکھ سے زائد مریض ہیں مگر افسوس اس بیماری میں مبتلا مریض خود کو رجسٹرڈ کرانے سے گھبراتے ہیں اور حکومت کے اس رجسٹرڈ تعداد صرف 5ہزار ہے۔شیخ صلاح الدین کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ میرساجد میلانی نے ایوان کو بتایا کہ وزیراعظم نے5لاکھ گھر کم آمدن والے لوگوں کو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،جیسے ہی منظوری ملے گی کام شروع کردیا جائے گا۔ایاز سومرو کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری نے ایوان کو بتایا کہ ہاؤسنگ سکیم کیلئے وفاقی حکومت کے پاس ہے صرف اسلام آباد اور پنجاب میں ہے البتہ اپنا گھرسکیم سے سندھ ،پنجاب،خیبرپختونخوا میں بلوچستان اور گلگت بلستان میں ہاؤسنگ سکیمیں بنائیں گے،جس پر ایاز سومرو نے لاڑکانہ میں زمین دینے کااعلان کیا جس پر پارلیمانی سیکرٹری نے یقین دلایا کہ اگر سندھ میں زمین مل جائے تو وہاں ہاؤسنگ سکیم بنائیں گے۔عمران ظفر لغاری کے سوال کے جواب میں ایوان کو بتایاگیا کہ اگر علماء کرام کا رد عمل وہ برداشت کرلیں تو خاندانی منصوبہ بندی کا بل ایوان میں لاسکتے ہیں مگر 18ویں ترمیم کے بعد یہ معاملہ صوبوں کو چل گیا ہے،افسوس اس ملک میں جس طرح اسلام کا نام لیا جاتا ہے اس کا اصل مذہب اسلام سے کوئی تعلق نہیں،ایران،سری لنکا سمیت کئی ملکوں میں آبادی کو کنٹرول کر لیا گیا ہے مگر افسوس یہاں مذہبی طبقے کے باعث آبادی کو کنٹرول نہیں کر پا رہے ہیں۔نعیمہ کشور کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے ایوان کو بتایا ہے کہ اراکین اسمبلی کو حج کوٹہ کی کوئی تجویز نہیں ہے کیوں کہ پاکستان کے حج کوٹہ پر حرم میں توسیع کے باعث کٹ لگا جس کے باعث گزشتہ دور حکومت میں2010ء میں کابینہ نے اس کو منظور نہیں کیا،اس لئے اس کو ختم کردیا۔مریم اورنگزیب اور میاں عبدالمنان کے دو الگ الگ سوالوں کے جواب میں سردار یوسف نے ایوان کو بتایا کہ حج کرتا ہی پکا مسلمان ہے لیکن سعودی حکومت کی جانب سے 20 فیصد کٹ ہے اس لئے جب تک کوٹہ ختم نہیں ہوتا اس وقت تک اراکین قومی اسمبلی کا حج کوٹہ بحال نہیں کیا جاسکتا۔صاحبزادہ یعقوب کے سوال کے جواب میں وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے ایوان کو بتایا کہ اس وقت شارٹ فال کی وجہ پن بجلی کی پیداوار میں کمی ہے،جس پر قابو پانے کیلئے داسو،نیلم جہلم پروجیکٹ پر کام جاری ہے جو کہ اپنی مقررہ مدت تک مکمل ہوجائیں گے۔عمران ظفر لغاری کے سوال کے جواب میں وزیرمملکت پانی وبجلی نے ایوان کو بتایا کہ اگر فاضل ممبر اپنے علاقہ میں میٹر لگوا دیں تو بجلی ہم فراہم کردیں گے۔شازیہ مری کے سوال کے جواب میں وزیرمملکت عابد شیرعلی نے ایوان کو بتایا کہ سندھ میں جہاں بھی واپڈا کے پول گرے ہیں انہیں30دنوں میں لگا دیا جائے گا۔ایاز سومرو کے سوال کے جواب میں عابد شیرعلی نے کہا کہ لاڑکانہ کے جن علاقوں میں میٹر نہیں ہیں وہ لگوا دیں،اس معاملے پر ان کے ساتھ علاقے کا دورہ کرنے کو تیار ہوں اگر لائن لاسز کم ہو جائیں تو مسئلہ حل ہوجائے گا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 10 فروری 2015 کی مزید خبریں
-
عرفان اور صہیب کی شاندار کارکردگی، گرین شرٹس نے پہلا وارم اپ میچ جیت لیا ، اوپننگ سٹینڈ پھر ناکام ، مڈل آرڈر نے فتح میں اہم کردار ادا کیا ،بنگال ٹائیگرز کو 3وکٹو ں سے شکست،تمیم اقبال اور محمود اللہ ... مزید
-
ناصر جمشید اور راحت علی کی کرکٹ کٹس ہنگامی طور پر تیار، بیٹ بنانے والے معروف کاریگر نے ناصر جمشید کے لئے خصوصی طور پر چھ عدد کرکٹ بیٹ تیار کئے ہیں
-
2020 سمر اولمپکس گیمز میں نئے کھیلوں کی شمولیت کے بارے فیصلہ آئندہ برس ہوگا،آئی او سی
-
پاکستان واپڈا نے نیشنل پاورلفٹنگ چیمپئن شپ جیت لی،پاکستان ریلوے اور پنجاب کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں
-
سعید اجمل نئے بولنگ ایکشن کے ساتھ کس قدر موثر ہیں اس بارے میں اس وقت کچھ کہنا مشکل ہے، آفریدی ، آئی سی سی نے نئے بیٹ بارے کیا پالیسی بنائی ہے مجھے اس بارے میں کچھ علم نہیں
-
خیبر ایجنسی ، وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے د ہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری ، کالعدم تحریک طالبان کے 12 دہشت گرد ہلاک ‘ 15 زخمی ، دہشت گردوں کے سات ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے
-
پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی 27فیصد کرنے اور لیوی13فیصد کرنے کیخلاف سخت احتجاج،اپوزیشن جماعتوں کاقومی اسمبلی سے واک آؤٹ، ایم کیو ایم نے بھی ساتھ دیا، آرڈیننسوں سے پارلیمنٹ کی بے توقیری کی جارہی ہے ... مزید
-
وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ کا ملک میں بے ہنگم بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے بارے قانون سازی نہ ہونے بارے بے بسی کا اظہار، اپوزیشن مذہبی طبقے کے ردعمل کی ذمہ داری لے تو کل ہی ایوان میں قانون لے آئیں ... مزید
-
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا، فی خاندان اب ہزار کی بجائے پندرہ سو روپے دیتے ہیں،شیخ آفتاب،کے الیکٹرک کو بجلی معطل نہیں کی قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے،عابد شیرعلی کا ... مزید
-
شیخ آفتاب کی زبان پھسل گئی ،انتخابی فہرستوں کے آرڈیننس کودوبارہ پیش کردیا،اپوزیشن کی جانب سے آوازیں آنے پرشیخ آفتاب کی معافی ،معافی ،معافی کی صدائیں ،آپ کودونوں جانب سے معافی مل گئی،سپیکر کا جملہ، ... مزید
-
اراکین قومی اسمبلی بھی پکے مسلمان ہیں، کوٹہ الاٹ کیاجائے ،حکومتی رکن کامطالبہ،سعودی حکومت کی جانب سے پابندی ہے انتظارکریں ،وزیرمذہبی امورکابرجستہ جواب
-
آصف زرداری کا چوہدری شجاعت سے ٹیلی فونک رابطہ ،مسلم لیگ ق کا سینٹ الیکشن میں پنجاب میں پیپلزپارٹی کی حمایت کافیصلہ
-
تحریک انصاف کو خیبر پختونخوا سے سینٹ کی نشستوں کیلئے 131 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرا دیں،پارلیمانی بورڈ آج انٹرویو کرے گا
-
سانحے شکارپور کے ہر شہید کے ورثاء کو 20لاکھ اور زخمیوں کو 2لاکھ روپے کے چیک اسی ہفتے خود جاکرہونگا، قائم علی شاہ،کمیٹی سانحے میں زخمی معذور نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے بارے رپورٹ پیش کریگی، انہیں ... مزید
-
سینیٹ انتخابات ، سربراہ جے یو آئی (ف)نے صوبائی قیادت سے سفارشات طلب کرلیں، بلوچستان ،کے پی کے سے2,2 سینیٹرز منتخب ہونگے کے پی کے میں مسلم لیگ ن، قومی وطن پارٹی سے اتحاد متوقع جماعت میں دھڑے بندی سے ... مزید
-
الیکشن ٹریبونل سے نااہل ہونیوالے صوبائی وزیر عبدالوحید ارائیں نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا،فیصلہ کے خلاف درخواست دائر کردی
-
جامعہ حفصہ زیر تعلیم طالبہ بازیابی کیس ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے عظمیٰ عبدالقیوم کو والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا
-
چند دن کی بچی پیدائشی طور پر حاملہ
-
ترکی، غیر فطری فعل سے تنگ بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل
-
امریکہ ،پولیس کو جھوٹی کالیں کرنے والا ملزم گرفتار
-
حکومت کے خاتمے کا کوئی مبینہ منصوبہ نہیں بنا رہے، بنگلہ دیشی فوج
-
افغانستان میں ڈرون حملے میں داعش کے جنگجو سمیت 6 افراد ہلاک
-
روس پر پابندیوں سے یورپی یونین کو 21 بلین کا نقصان ہو چکا ، اسپین
-
عراق میں خود کش بم حملے میں 15 افراد ہلاک
-
یوکرین بحران‘ امریکہ اور یورپ میں اختلافات، جرمن چانسلر امریکہ پہنچ گئی،دونوں رہنما یوکرین پر بات چیت کے علاوہ انسداد دہشت گردی اور تجارت پر بھی بات چیت کریں گے
-
معروف ایچ ایس بی سی بینک نے دنیا کے کئی اہم سیاستدانوں کی ٹیکس چوری میں مدد کی ، کچھ لوگوں نے بینک کی خفیہ سروسز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر اعلانیہ اکاوٴنٹ کھولے
-
آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا
-
عمرا ن خان کا الطاف حسین کے خلاف برطانیہ میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان، الطاف حسین ذہنی مریض ہیں ، کراچی کو تباہ کرنے میں ان کا بہت بڑا ہاتھ ہے ، وزیراعظم بلدیہ ٹاؤن جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ... مزید
-
عمران خان کی تقریر طے شدہ، کراچی کا امن تباہ کرنے کی کوشش ہے: ایم کیو ایم
-
وزیراعظم ہاؤس کا اہم وزارتوں کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ،وزیر اعظم کی زیرصدارت وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس ،عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے بہترین افسران کو آگے ... مزید
-
پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کے لئے مرکز اور صوبوں سے امیدواران کا اعلان کردیا ،کسی کی خواہش پرآصف زرداری اور بلاول بھٹو میں اختلافات نہیں ہوں گے ،مخدوم امین فہیم کی مشاورت سے ہی سینیٹ کے ا میدواروں ... مزید
-
کراچی 2060ء میں سمندر میں ڈوب جائیگا،سینٹ کی کمیٹی میں انکشاف،ملیر کا کچھ حصہ سمندر بردہو چکا ہے اور 2050ء تک بدین اور ٹھٹھہ کے علاقے سمندربرد ہو جائیں گے،حکام کی بریفنگ،کمیٹی کے ارکان کا مشترکہ مفادات ... مزید
-
حکومت کا نجکاری عمل تیز کرنے کا فیصلہ،16پاور کمپنیوں کی نجکاری ترجیحی فہرست میں شامل،لاہور اور اسلام آباد الیکٹرک کے لئے مالیاتی مشیر کا تقرر جلد ہو گا، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور، حیدرآباد اور کوئٹہ ... مزید
-
سانحہ پشاور میں ہلاک 5دہشتگردوں کی شناخت ،2کی شناخت نہ ہوسکی
-
اپوزیشن کے شدیداحتجاج کے باوجودحکومت نے انتخابی فہرستیں ترمیمی آرڈیننس 2014ء میں 120دنوں کی توسیع ایوان سے لے لی ، حکومت 2روزمیں بل لے آئے حمایت کریں گے ،خورشیدشاہ، آرڈیننس فیکٹریوں کوبندہوناچاہئے ... مزید
-
حکومت پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں ، سعودی عرب ، امداد دہشتگردوں کے ہاتھوں نہ لگنے کیلئے بھی محتاط ہیں ، بیان
-
حکومت پاکستان نے نئی ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان کر دیا ،شعبہ ٹیکسٹائل کے لئے 65ارب روپے مختص
-
جن امیدواروں کو ٹکٹ نہیں مل سکا وہ بھی پہلے جیسے جذبہ کے تحت ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط کرنے اور پارٹی کے استحکام کیلئے کام جاری رکھیں،وزیراعظم
-
حج پالیسی 2015ء ، اہم مشاورتی اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا ، سفارشات کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان،پہلے آئیے پہلے پائیے کا فارمولااپنانے پر غور، شیڈول بینکوں کو ضابطہ کار کا پابند بھی بنایا جائیگا ، ذرائع
-
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کی شرکتدہشت گردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان پرمزید موثرانداز میں عملدرآمد یقینی بنانے پر ... مزید
-
عمران خان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے جو مر تے دم تک قائم رہے گا،ایاز صادق،تنقید ضرور کی جائے لیکن ذاتیات پر نہ کی جائے ،عمران کو کبھی تنقید کا نشانہ نہیں بناؤں بلکہ ہمیشہ صاحب کہہ کر پکاروں گا،سپیکر ... مزید
-
سینٹ انتخابات ،پیپلزپارٹی نے چیئرمین شپ اپنے پاس رکھنے کیلئے رابطے تیزکردیئے
-
کراچی میں مختلف نوعیت کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے جس میں مختلف تنظیمیں ملوث ہیں،شرجیل میمن ،جے آئی ٹی کی اپنی اہمیت ہے،جے آئی ٹی کی رپورٹس عدالتوں میں جمع کرا دی،رپورٹس مسترد کرنا درست نہیں فیصلہ کرنا ... مزید
-
سانحہ 12 مئی میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ محمودآباد کے سیکٹر انچارج ملزم عبدالرفیق 90 دن کے لئے رینجرز کے حوالے
-
سوئس بینک میں پاکستانیوں کے تقریباً ایک ارب ڈالر موجود دنیا کے سب سے زیادہ ڈالر اکاوٴنٹ رکھنے والے ممالک میں پاکستان کا 48 واں نمبر
-
بھارت کا پاکستان سے ملحقہ سرحدوں پر بْلٹ پروف شیشے لگانے کا فیصلہ، شیشے کی دیواریں حسین آباد، فیروز پور اور سڑقی کی سرحدی چوکیوں پر بھی نصب کی جائیں گی، بھارتی میڈیا
-
سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت کے بعد بس سروس بھی غیر معینہ مدت کے لیے معطل،57 مسافر آر پار پھنس گئے، آر پار پھنسے ہوئے 72 ٹرک اور ان کے ڈرائیوروں کی واپسی کا معاملہ حل نہ ہو سکا
-
سونے کی عالمی قیمت میں کمی،بھارت کے ذمے پاکستانی اثاثوں کی مالیت 20 فیصد گھٹ گئی،پاکستان نے بھارت کے سامنے باضابطہ ادائیگی کا سوال کبھی نہیں اٹھایا، اسٹیٹ بینک اپنے کھاتوں میں ان واجبات کو بطور اثاثے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.