بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا، فی خاندان اب ہزار کی بجائے پندرہ سو روپے دیتے ہیں،شیخ آفتاب،کے الیکٹرک کو بجلی معطل نہیں کی قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے،عابد شیرعلی کا اسمبلی میں بیان

منگل 10 فروری 2015 09:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء) قومی اسمبلی میں وفاقی حکومت نے ایوان کو بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں موجودہ حکومت نے خاطر خواہ اضافہ کیا، فی خاندان اب ہزار کی بجائے پندرہ سو روپے دیتے ہیں ۔ پیر کی شام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بارے آسیہ ناز تنولی ، نگہت پروین کے توجہ دلاؤ نوٹس کے بارے میں ایوان میں و ضاحت پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ 2008ء میں چالیس ارب روپے سے غریب خاندانوں کی معاونت کے لیے شروع کیا گیا تاکہ ایک ہزار روپے غربت کی لکیر سے نیچے گزارنے والوں کو دیا جائے اس پروگرام کو موجودہ حکومت نے اچھا پروگرام قرار دیتے ہوئے سات سو ارب روپے رکھے گئے اور گزشتہ بجٹ میں نو سو ارب روپے تک بڑھا کر ہر خاندان کو پندرہ سو روپے کردیا گیا اور مزید افراد کو سروے کرکے شامل کیا گیا بعد ازاں آسیہ ناز تنولی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ نادرا کو شناختی کارڈ کے ذریعے لوگوں کو شناخت کیا گیا اور لوکل انتظامیہ سے بھی اس سلسلے میں معاونت حاصل کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ام کے اراکین آصف حسنین ، اقبال محمد علی خان ، ایس اے اقبال قادری ، محبوب عالم اور محمد مزمل قریشی کے جواب میں وزیر مملکت عابد شیر علی نے ایوان کو بتایا کہ کے الیکٹرک کو بجلی معطل نہیں کی ان کو 650میگا واٹ بجلی مل رہی ہے پچیس جنوری کو معاہدہ ختم ہوچکا ہے لیکن کے الیکٹرک کو بجلی مل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ کے عوام کی جو بھی پٹیشن آئیگی اس کو دیکھیں گے، بجلی پر سب پاکستانیوں کا حق ہے نیپرا قانون کے مطابق کام کررہا ہے جو اس وقت کے الیکٹرک کی 2093 میگا واٹ آئی پی پی سے لیتے ہیں کے الیکٹرک کو 1700 میگا واٹ کی ضرورت ہے نیپرا میں یہ کیس لے کر جائیں بیس ارب روپے کی سبسڈی میں سے کراچی الیکٹرک کو سب سے زیادہ دیتی ہے کے الیکٹرک کا وفد خواجہ آصف کے پاس آیا تھا ماضی کے معاہدوں کو دیکھ کر ہی توسیع یا ختم کرینگے ۔

کراچی الیکٹرک کی موجودہ بجلی ضرورت سے زیادہ پیدا کرسکتا ہے پانی و بجلی ملک کے دیگر حصوں میں دے سکتے ہیں اس ضمن میں بہت سا کام کرنا ہے پہلے جو بجلی کے الیکٹرک کو دی جارہی تھی اب تک اس میں سے کسی کی کٹ نہیں لگائی کے الیکٹرک نے این ٹی ڈی سی پچیس ارب روپے دینے ہیں پی ٹی وی کے دو ارب اور دیگر اداروں کو بھی پیسے دینے ہیں ہم نے پاکستان کے عوام کے مفاد پر بات کرنی ہے کسی کی ذاتی دلچسپی پر بات نہیں کرنی چاہیے کسی کمرشل کمپنیوں کو عوام کا خون نہیں چوسنے دینگے کراچی سے خیبر تک سب پاکستانی ہیں کسی کو کسی قسم کے درجے میں نہیں رکھا سب کو برابر بجلی دی جارہی ہے قانون کے مطابق تمام کام ہوگا۔

متعلقہ عنوان :