الیکشن ٹریبونل سے نااہل ہونیوالے صوبائی وزیر عبدالوحید ارائیں نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا،فیصلہ کے خلاف درخواست دائر کردی

منگل 10 فروری 2015 09:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء ) ملتان کے الیکشن ٹربیونل سے نا اہل قرار دیئے جانے والے سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید ارائیں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

پی پی 196 سے منتخب ہونیوالے عبد الوحید ارائیں نے نادرا سے دو شناختی کارڈ بنوائے جس پر ان کے سیاسی حریف تحریک انصاف کے رہنما رانا عبد الجبار نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کر دی جس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل نے چھ فروری کو فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی وزیر جیل خانہ جات کو نااہل قرار دے دیا جس پر مسلم لیگ نون کے رہنما عبدالوحید آرائیں نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔درخواست گزشتہ روزدائرکی گئی ہے ۔