عمران خان اور الطاف حسین کے حالیہ اختلافات ختم کرنے میں چوہدری سرور کا اہم کردار

بدھ 11 فروری 2015 09:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء)سابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکی تحریک انصاف میں شمولیت عمران خان اورمتحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کے مابین حالیہ اختلافات کوختم کرنے میں اہم کرداراداکردیا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق سابق گورنرپنجاب نے گزشتہ روزدوروزمیں تحریک انصاف اورمتحدہ قومی موومنٹ کے درمیان جوشدیداختلافات پیداہوگئے تھے اسے دورکرنے کیلئے انہوں نے اپناکرداراداکرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے کے بعدمتحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین سے رابطہ کرکے انہیں تحریک انصاف کی مرکزی رہنماشیریں مزاری اوردھرنے میں شریک خواتین کے بارے میں کہے گئے الفاظ پرمعافی مانگنے پرقائل کیاجس پرالطاف حسین نے حامی بھرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنمامحترمہ شیریں مزاری اوردھرنے میں شریک خواتین سے معافی مانگنے کااعلان کیا