کیبل آپریٹرز معیاری پروگراموں کی نشریات یقینی بنائیں:پرویز رشید ، کیبل ٹی وی نیٹ ورک کو ڈیجیٹل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر اطلاعات

بدھ 11 فروری 2015 08:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء )وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کیبل آپریٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ ناظرین کیلئے معیاری پروگراموں کی نشریات یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روزکیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیبل ٹی وی نیٹ ورک کو ڈیجیٹل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے پیمرا کو ایسے چینلوں کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی جو معاشرتی اقدار کی پیروی نہیں کر رہے۔ انہیں کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے ان مسائل کے حل کیلئے وزارت اطلاعات، پیمرا اور کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔

متعلقہ عنوان :