وزیرپٹرولیم روزانہ 3کروڑرشوت وصول کرتاہے ،نواب وسان کاالزام

بدھ 11 فروری 2015 08:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب وسان نے الزام لگایاہے کہ وفاقی وزیرپٹرولیم اورسیکرٹری پٹرولیم روزانہ تین کروڑروپے رشوت لیتے ہیں ،وزارت پٹرولیم کے وزیرکویہ بھاری رشوت پی ایس او،سوئی سدرن ،گیس قیمتیں ،سوئی ناردن گیس کمپنی کے علاوہ دیگرادارے روزانہ کی بنیادوں پراداکرتے ہیں ۔

خبر رساں ادارے کوخصوصی انٹرویودیتے ہوئے ایم این اے نواب خان وسان جوپٹرولیم قائمہ کمیٹی کے ممبربھی ہیں نے کہاکہ ملک میں وزارت پٹرولیم سب سے زیادہ کرپٹ وزارت ہے ،سوئی سدرن کاایم ڈی روزانہ ڈیڑھ کروڑروپے رشوت کے الیکٹرک سے وصول کرتاہے ،یہ رشوت کاپیسہ وزیرپٹرولیم کواورسیکرٹری پٹرولیم کوجاتاہے ۔انہوں نے الزام لگایاکہ سینڈک منصوبہ ،منرل منصوبوں وغیرہ سے روزانہ کی بنیادوں پررشوت لیکرکام چلایاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پٹرول بحران وزارت میں کرپٹ افرادکاپیداکردہ ہے اگرپی ایس اوسے رشوت نہ لی جاتی تویہ بحران پیداہی نہ ہوتا۔انہوں نے کہاکہ وزارت میں جام کمال بے اختیارہین انہیں رشوت سے صرف پٹرول روزانہ کے لئے دیاجاتاہے ،وزارت میں اوجی ڈی سی ایل سے رشوت بھی لیتی ہے اوراوجی ڈی سی ایل کے منفردتیل کے کنویں ناکارہ قراردیکروزیرپٹرولیم نے من پسندافرادمیں بانٹ دیتے ہیں