پاک بھارت میچ کیلئے دونوں ملکوں کی حکومتیں رضامند ہیں: شہریار خان،سعید اجمل اور محمد عامر ورلڈ کپ میں پاکستان کی بہترین کارکردگی دیکھنے کے لیے دعا گو ہیں،قائمہ کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کرینگے ، اجلاس میں بائیو مکینک لیب کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے، چیئرمین پی سی بی

بدھ 11 فروری 2015 08:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء)چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے پاک بھارت میچ کیلئے دونوں ملکوں کی حکومتیں رضا مند ہیں تو دوسری جانب سعید اجمل اور محمد عامر ورلڈ کپ میں پاکستان کی بہترین کارکردگی دیکھنے کے لیے دعا گو ہیں ، قائمہ کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کرینگے ، اجلاس میں بائیو مکینک لیب کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے ،نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کیلئے دونوں ملکوں کی حکومتیں رضا مند ہیں۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے حکومتیں ٹوٹنے کے بعد پچھلے معاہدے بھی ختم ہو جاتے ہیں۔ قومی آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ انکی خواہش ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کر سکیں لیکن ردھم میں آنے میں ایک ماہ کا عرصہ لگے گا جس کے بعد وہ بورڈ کو دستیاب ہوں گے۔