مسلم لیگ (ن) نے سینٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا،راجہ ظفر الحق ٹیکنو کریٹ،پرویز رشید ،مشاہد اللہ خان ،نہال ہاشمی ،چوہدری تنویر،ڈاکٹر آصف کرمانی ،لیفٹیننٹ جنرل(ر)قیوم اور ڈاکٹر غوث نیازی کو جنرل نشستوں کیلئے ٹکٹ جاری کر دیا گیا ،خواتین پنجاب کی نشست پر نجمہ حمید اور کرن ڈار جبکہ اسلام آباد کی نشستوں پر اقبال ظفر جھگڑا اور راحیلہ مگسی کو سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں،خیبر پختونخواہ سے صلاح الدین ترمزی اور سندھ سے ظفر علی شاہ کو ٹکٹ مل گیا ،نواز شریف نے پارٹی امیدواروں کے ناموں کی منظوری باقاعدہ منظوری دیدی

جمعرات 12 فروری 2015 09:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2015ء)مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ الیکشن کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی ،راجہ ظفر الحق ٹیکنو کریٹ کی نشست پر امید وار ہوں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ الیکشن کیلئے پارٹی امیدواروں کا اعلان کر دیا جس کے مطابق راجہ ظفر الحق کو پنجاب سے ٹیکنوں کریٹ کی نشست پر ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ پرویز رشید ،مشاہد اللہ خان ،نہال ہاشمی ،چوہدری تنویر ،ڈاکٹر آصف کرمانی ،لیفٹیننٹ جنرل (ر) قیوم اور ڈاکٹر غوث نیازی کو جنرل نشستوں پر ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ خواتین کی نشست پر نجمہ حمید اور کرن ڈار کو پنجاب سے سینیٹ الیکشن کے لئے امیدوار نامزد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی نشستوں پر مسلم لیگ(ن) کے صدر اقبال ظفر جھگڑا جبکہ اسلام آباد خواتین کی نشست پر راحیلہ مگسی کو نامزد کیا گیا ہے ۔خیبر پختونخواہ میں ایک جنرل نشست پر صلاح الدین ترمزی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ صابر شاہ کو کورنگ امید وار کے طور پر رکھا گیا ہے ۔سندھ کیلئے ظفر علی شاہ کو جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے سینیٹ الیکشن کے لئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کی باقاعدہ طور پر منظوری دیدی ہے ۔