الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سینیٹ کی 52 خالی نشستوں کیلئے آج سے درخواستیں وصول کی جائیں گی،چاروں صوبوں میں صوبائی جبکہ چیف الیکشن کمیشن آفس میں اسلام آباد اور فاٹا کی نشستوں کیلئے درخواستیں دی جائیں گی

جمعرات 12 فروری 2015 08:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سینیٹ کی 52 خالی نشستوں کیلئے آج بدھ سے درخواستیں لی جائیں گی۔ چاروں صوبوں میں صوبائی جبکہ چیف الیکشن کمیشن آفس میں اسلام آباد اور فاٹا کی نشستوں کیلئے درخواستیں دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ای سی پی کے مطابق مورخہ 12 فروری تا 13 فروری تک سینیٹرز اپنی درخواست نامزدگی جمع کروائیں گے 16 فروری تا 17 فروری سکروٹنی مکمل ہونے کے بعد بیس سے اکیس فروری تک جمع کرائے کاغذات کو چیلنج کیا جاسکے گا۔

ای سی پی کے مطابق کاغذات نامزدگی امیدوار خود جمع کرانے کا پابند ہوگا۔ جبکہ سکروٹنی کے موقع پر تجویز اور تائید کنندہ کو طلب کیا جائے گا’ معلوم ہوا ہے کہ 25 فروری کو امیدواروں کی حتمی لسٹ آویزاں کردی جائے گی۔ ای سی پی ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں میں الیکشن کمیشن ممبران جسٹس (ر) ریاض کیانی‘ جسٹس (ر) روشن عسیانی ‘ جسٹس (ر) فضل الرحمن اور جسٹس (ر) شہزاد اکبر ریٹرننگ افسران کے فرائض سرانجام دیں گے۔