وارم اپ میچ:انگلینڈ کیخلاف پاکستانی باوٴلنگ چل گئی،لیگ اسپنر یاسرشاہ اور فاسٹ باؤلر سہیل خان نے ورلڈ کپ میچز میں مخالف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی،سہیل خان نے فٹنس سے متعلق خبروں کو غلط ثابت کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے مین باؤلرکا کردار ادا کیا 9اوورز میں2 وکٹیں حاصل کیں،یاسرشاہ نے بھی آسٹریلوی پچزپر لیگ اسپن کاجادو جگاتے ہوئے انگلش بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا ،3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے

جمعرات 12 فروری 2015 08:36

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2015ء) انگلینڈ کیخلاف دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستانی باؤلنگ چل گئی، لیگ اسپنر یاسرشاہ اور فاسٹ باؤلر سہیل خان نے ورلڈ کپ میچز میں مخالف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی،آف کلر باؤلنگ اٹیک میں جان آگئی،یاسرشاہ نے اپنی افادیت ثابت کردی،سہیل خان نے بھی فٹنس ثابت کردی،انگلینڈ کیخلاف وارم اپ میچ میں قومی باؤلنگ اٹیک منظم نظرآیا، ایک طرف فاسٹ باؤلرزنے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، وہیں اسپنرز نے بھی انگلش بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچایا،سہیل خان نے فٹنس سے متعلق خبروں کو غلط ثابت کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے مین باؤلرکا کردار ادا کیا اورنواوورز میں دو وکٹیں حاصل کیں،یاسرشاہ نے بھی آسٹریلوی پچزپر لیگ اسپن کاجادو جگاتے ہوئے انگلش بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا اور تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

متعلقہ عنوان :