پاکستان اور چین کا توانائی ،اقتصادی انفراسٹرکچر،سٹرٹیجک تعاون اور عوامی رابطے بڑھانے پر اتفاق،چین کے صدر پاکستان کا جلد دورہ کریں گے ،سرتاج عزیز ،چین نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے، چین اور پاکستان کی سوچ ایک ہے،افغانستان میں امن کیلئے مل کر کام کریں گے ،چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس،چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،،پاکستان کے ساتھ مضبوط دوستی ہیں ، یہ دوستی ہماری آنے والی نسلوں کیلئے مفاد میں ہوگی،9 سال بعد چینی کے صدر کا پاکستان کاد ورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، توانائی ،ٹرانسپورٹ اور بنیاڈی ڈھانچے اوردیگر شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائیگا، اقتصادی راہداری دونوں ممالک کا مشترکہ منصوبہ ہے،چینی وزیر خارجہ ونگ ژی،صدر مملکت نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کو ہلال پاکستان کا اعزاز دیا

جمعہ 13 فروری 2015 09:10

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء)پاکستان اور چین کا توانائی ،اقتصادی انفراسٹرکچر،سٹرٹیجک تعاون اور عوامی رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے ،وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے چین کے وزیر خارجہ ونگ ژی نے جمعرات کے روز ملاقات کی ،ملاقات میں پاک چین تعلقات ،چین کے صدر کا دورہ پاکستان ،اقتصادی راہداری سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ،چینی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے،چینی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں سیاسی ا،قتصادی اور سٹرٹیجک تعاون ، توانائی ،انفراسٹرکچر اور اقتصادی راہداری اوردونوں ممالک کے درمیان عوام میں باہمی رابطے بڑھانے اتفاق ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت چین پاکستان میں بجلی کے منصوبوں پر کام کررہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دہشت گردی کے خاتمے پر متفق ہیں ،چین نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے ،چین اور پاکستان بہترین شراکت دار ہیں ،دونوں ممالک میں بہترین شراکت دار ہیں اور اعتماد میں اعلی فضاء قائم ہے،چین اور پاکستان کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہیں ،سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں چین اور پاکستان کی سوچ ایک ہے ،افغانستان میں امن کے لئے چین اور پاکستان مل کر کام کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں ،پاکستان میں امن اور خوشحالی چاہتے ہیں اس سلسلے پاکستان کی بھر پور مدد کرتے رہیں گے ، چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ،پاکستان کے ساتھ مضبوط دوستی ہیں اور یہ دوستی ہماری آنے والی نسلوں کیلئے مفاد میں ہوگی،9 سال بعد چینی کے صدر کا پاکستان کاد ورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی ،ٹرانسپورٹ اور بنیاڈی ڈھانچے اوردیگر شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائیگا جبکہ اقتصادی راہداری پاکستان اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے اس منصوبے سے پاکستان کے بہت سے شعبے ترقی کریں گے ،ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد اقتصادی راہداری کے منصوبے کو مکمل کریں،یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا بہترین نمونہ ہوگااوراقتصادی راہداری منصوبے کا بنیادی فریم ورک تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے بہترین شراکت دار ہیں،دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی اعلی فضاء قائم ہیں ،اقتصادی اور سکیورٹی تعاون دونوں ممالک کے لئے اہم ہے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں استحکام کے لئے چین اور پاکستان مل کر کام کریں گے ،افغانستان دونوں ممالک کے درمیان پڑوسی ملک ہے ،خطے میں امن کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے اور افغانستان میں تعمیرنو میں بھی مدد کریں گے ،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بھی معاشی ترقی ہو سکتی ہے اور پاکستان افغانستان کے مسائل کا حل بہترین انداز میں پیش کر سکتا ہے۔

ادھرصدر مملکت ممنون حسین نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن بلاامتیاز کیا جا رہا ہے۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چین کے وزیر خارجہ وانگ ڑی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم چینی صدر ژی جن پنگ کے دورے کی شدت سے منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان میں چینی کارکنوں کے تحفظ کے لئے نقائص سے پاک حفاظتی انتظامات یقینی بنا رہی ہے جو ہماری اولین ترجیح ہے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں دونوں ملکوں کے درمیان سٹرٹیجک اشتراک عمل اور اقتصادی تعاون میں اضافہ ہو گا۔صدر ممنون حسین نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کو اسلام آباد میں ایک باوقار تقریب میں ہلال پاکستان کا اعزاز دیا۔صدر نے ان کو یہ اعزاز پاک چین دوستی کا بندھن مزید مضبوط بنانے کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا۔