ایاز صادق کی معطلی کی درخواست مسترد،الیکشن کمیشن نے معاملہ الیکشن ٹریبونل کے سپرد کر دیا،الیکشن کمیشن کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ سپیکر کو معطل کر کے کام سے روکے ،الیکشن ٹریبونل کے پاس مکمل اختیار ہیں کہ وہ کسی بھی رکن اسمبلی کو معطل کرکے کام سے روک سکتا ہے، الیکشن کمیشن

جمعہ 13 فروری 2015 09:21

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء )الیکشن کمیشن نے سپیکر ایاز صادق کی معطلی کی درخواست نمٹاتے ہوئے معاملہ الیکشن ٹریبونل کے سپرد کر دیا ،الیکشن کمیشن کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وہ کسی رکن قومی اسمبلی کو معطل کر کے کام کرنے سے روک دے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز الیکشن کمیشن نے سپیکر ایاز صادق کی معطلی کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے اور اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وہ سپیکر قومی اسمبلی اور کسی رکن قومی اسمبلی کو معطل کر کے کام کرنے سے روکے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے پاس مکمل اختیارات ہیں کہ وہ سپیکر قومی اسمبلی اور رکن اسمبلی کو کام کرنے سے روک سکتا ہے ،واضح رہے کہ عمران خان نے این اے 122 میں مبینہ دھاندلی میں ملوث سپیکر ایاز صادق کی معطلی اور کام سے روکنے کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست کی کہ سپیکرایاز صادق کو کام کرنے سے روکا جائے جس پر الیکشن کمیشن نے درخواست کو لیگل ٹیم کو بھجوائی تھی جنہوں نے عمران خان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اپنا فیصلہ جاری کر دیا۔