لوگوں نے دہشتگردوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو ایک دہشتگرد نے خود کو بم سے اڑا دیا ،مسجد میں بھگڈر مچ گئی،عینی شاہدین

ہفتہ 14 فروری 2015 09:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2015ء) حیات آباد دھماکہ جمعہ کے دوران ہوا عینی شاہدین کے مطابق نمازی آخری سجدے میں تھے کہ سکیورٹی کو منتشر کرنے کے لیے سات سے آٹھ سے ہینڈ گرنیڈ پھینکے گئے جس کے بعد چھ دہشتگرد ایف سی کی وردی میں داخل ہوئے جب لوگوں نے دہشتگردوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو ایک دہشتگرد نے خود کو بم سے اڑا دیا جس پر مسجد میں بھگڈر مچ گئی اور دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی لیکن دہشتگرد اپنے ہدف حاصل نہیں کرسکے کیونکہ ہینڈ گرنیڈ کی آواز سے لوگ ایک سائیڈ پر ہوچکے تھے جس کی وجہ سے خود کش دھماکہ سے ہدف حاصل نہ ہوسکا ۔

متعلقہ عنوان :