چینی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں ، 47 فوجی ہلاک ، 73سے زائد زخمی

ہفتہ 14 فروری 2015 09:33

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2015ء) میانمار نے کہا ہے کہ چین کی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں باغیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 47فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار کی فوج کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی ریاست شین میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان گزشتہ دو روز سے جاری شدید جھڑپوں میں 47 فوجی ہلاک اور 37 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ مزید جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :