داعش کاعراق کے مغربی قصبے البغدادی پر قبضہ، پینٹاگون کی تصدیق ،ایئربیس پر خود کش حملہ ناکام بنا دیا گیا

اتوار 15 فروری 2015 09:50

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء )داعش نے عراق کے مغربی قصبے البغدادی پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ قریب واقع ایئربیس پر خود کش حملہ ناکام بنا دیا گیا۔پینٹاگون کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عراقی صوبے انبار کا البغدادی قصبہ گزشتہ کئی روز سے داعش کے قبضے میں ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز داعش کے 20 سے 25 دہشت گردوں نے البغدادی سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ الاسد ایئربیس پر دھاوا بول دیا تاہم خودکش بم پھٹنے سے تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس ایئر بیس میں تین سو کے قریب امریکی فوجی عراقی سکیورٹی فورسز کی تربیت کے لیے موجود ہیں۔ حملے میں امریکی اور عراقی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :