انڈونیشیا منشیات کے جرم میں سزا پانے والوں کو پھانسی نہ دے، اقوام متحدہ کی اپیل

اتوار 15 فروری 2015 09:52

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء ) اقوام متحدہ نے انڈونیشیا سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی تجارت کے جرم میں سزا پانے والے مجرموں کی سزائے موت روک دے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈونشین حکومت مجروموں کو سزا موت نہ دے ، واضع رہے کہ انڈونیشیا میں آسٹریلیا، برازیل، فرانس، گھانا، انڈونیشیا، نائجیریا اور فلپائن کے متعدد شہری زیرحراست ہیں، جنہیں موت کی سزا سنائی جا چکی ہے اور اس پر عمل ہوا چاہتا ہے۔ سن 2013ء میں انڈونیشیا نے منشیات کی اسمگلنگ اور خرید و فروخت سے متعلق جرائم پر دی جانے والی سزائے موت پر عمل درآمد شروع کر دیا تھا۔ سزائے موت پر عمل درآمد پر پابندی انڈونیشیا میں پانچ برس تک قائم رہی۔

متعلقہ عنوان :