پنجاب میں (12) ہزار مدارس میں سے نصف کی رجسٹریشن نہیں ہے‘ صوبائی حکومت

اتوار 15 فروری 2015 09:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء) صوبہ پنجاب میں موجود 12 ہزار مدارس میں سے نصف کی رجسٹریشن نہیں ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ ہم نے ان مدارس کی رجسٹریشن کے لئے مہم شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن بورڈ کے تعاون سے 170 ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب میں افغان شہریوں کی رجسٹریشن میں بھی مصروف عمل ہے اور ڈیٹا کو نیشنل ڈیٹابیس میں شامل کیا جائے گا۔ خانزادہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان تین مراحل میں تشکیل دیا جائے گا۔ لاؤڈ سپیکر کو صرف اذان اور خطبہ کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ وال چاکنگ پر 106 کیس درج کئے گئے ہیں اور 70 گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :