پارٹی میں اتفاق کا فقدان ہے جو ( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے بڑا خطرہ ہے،چوہدری سرور،پوری زندگی سیاست کو عبادت سمجھا ہے،مسلم لیگ (ن) اورپیپلز پارٹی میں خواتین کی نشستیں رشتے داروں میں تقسیم ہوتی ہیں،عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتا ہوں، اگلے انتخابات میں اسلام آباد کی دونوں سیٹیں پی ٹی آئی کی ہوں گی، ظلم کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف میں شامل ہوا، غربت کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گئے،سابق گورنر پنجاب و تحریک انصاف کے رہنما چودھری محمد سرور کا تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

پیر 16 فروری 2015 08:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2015ء) سابق گورنر پنجاب و تحریک انصاف کے رہنما چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتا ہوں، اگلے انتخابات میں اسلام آباد کی دونوں سیٹیں ہماری ہوں گی،پارٹی میں اتفاق کا فقدان ہے،پارٹی کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے زیادہ عدم اتفاق سے خطرہ ہے، ملک میں دور دور تک انصاف کا نام ونشان نہیں ،پوری زندگی سیاست کو عبادت سمجھا ہے،مسلم لیگ (ن) اورپیپلز پارٹی میں خواتین کی نشستیں رشتے داروں میں تقسیم ہوتی ہیں ظلم کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف میں شامل ہوا، غربت کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گئے۔

و ہ اتوار کو یہاں ایک تقریب سے خطاب اور بعد ازں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انھوں نے کہاکہ ایسی جمہوریت کا حامی ہوں جہاں جمہور کی حکمرانی ہو اور اقتدار میں عام آدمی بھی آ سکے، ملک میں دور دور تک انصاف کا نام ونشان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ عمران خان انصاف اور احتساب کا نظام چاہتا ہے، ملک میں انصاف کا خون ہورہا ہے۔ غریب کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے،لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر کرپشن کا الزام نہیں لگایا جاسکتا۔ تحریک انصاف اقتدار میں آکر عوام کو ریلیف دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کامیابی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی۔ پارٹی میں اتفاق کا فقدان ہے،پارٹی کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے زیادہ عدم اتفاق سے خطرہ ہے۔ جن جماعتوں میں اتحاد ہوتاہے وہی کامیابیاں حاصل کرتی ہیں۔

چوہدری سرور نے کہا کہ اگر اسلام آباد کی ڈریم ٹیم نے محنت جاری رکھی تو وفاقی دارالحکومت کی دونوں سیٹیں جیتیں گے۔ چوہدری محمد سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ انصاف کا دور دور تک نام و نشان نہیں۔ انصاف کا خون ہو رہا ہے۔ غریبوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے نہ پینے کا صاف پانی دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔

عمران خان ملک میں انصاف اور احتساب چاہتے ہیں۔ چوہدری سرور نے کہا کہ دشمن کو شکست دینا آسان نہیں ہے۔ مغرب میں جمہوریت بہت مضبوط ہے۔ ہم اپنی تنظیم کو مضبوط بنائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن اور پی پی پی اپنے رشتے داروں میں مخصوص نشستیں دیتی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی تحریک کو خواتین نے مضبوط بنایا ہے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ خان نیازی نے چوہدری محمد سرور کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں۔

ہم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو ایک ادارہ بنائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی پارٹی نظریات کے مطابق تربیت کی جائے گی۔ پارٹی کے کارکنان فیصلہ کریں گے کہ کس کو ٹکٹ دیا جائے اور پارٹی کی قیادت کون سنبھالے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر ہمیشہ انصاف کرتا ہے۔ پارٹی کی تنظیموں میں انصاف کے مطابق فیصلے ہوں گے۔ انصاف ڈریم ٹیم تحریک انصاف کی مثالی ٹیم ہے۔

انصاف ڈریم ٹیم کی طرز پر پورے ملک کی تنظیموں کو فعال اور متحرک کیا جائے گا۔ تحریک انصاف اسلام آباد سے جنم لینے والی تمام سیاسی اور دیگر تحریکوں اور دھرنے میں ڈریم ٹیم اسلام آباد کا کردار قابل ستائش ہے جس پر وہ اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور نے کہا کہ یورپ کی سیاسی جماعتوں میں فیصلے قیادت کی بجائے کارکن کرتے ہیں۔

ملک میں ایسی جمہوریت چاہتے ہیں جس میں غریب کسان کا بچہ بھی ایوانوں تک پہنچ سکے۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ ملک میں قبضہ مافیا کا راج، انصاف اور صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔ سابق گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی تنظیم سازی کیلئے پارٹی قیادت کے ساتھمل کر کام کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر کامیاب ہوگی ۔استقبالیہ تقریب سے رکن قومی اسمبلی چوہدری اعجاز ، نفیسہ عنایت خٹک ، نور خان بابا ، پی ٹی آئی ڈریم ٹیم کے صدر علی نواز اعوان ، جمیل عباسی ، نعیم خان اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔