کوئٹہ ،مشکوک افراد کی اطلاع پر فورسز کا ہوٹل پر چھاپہ،فائر نگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک، دو گرفتار ،ایک سیکورٹی اہلکار بھی شہید ہوگیا

پیر 16 فروری 2015 08:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2015ء) کوئٹہ میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز کا ہوٹل پر چھاپہ ، فائرنگ کے تبادلے میں دو کالعدم تنظیم کے دہشت گرد ہلاک اور دو گرفتار کرلئے گئے جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار بھی شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کو ئٹہ میں ایک ہوٹل میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے دوران مشکوک افراد نے فورسز پر فائرنگ کردی اور جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے دو رکن بلاک ہوگئے جبکہ دو گرفتار کرلئے گئے جبکہ سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار بھی اس دوران شہید ہوگیا ہے ۔

سکیورٹی فورسز نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشکوک افراد کی اطلاع پر ہوٹل میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اور ان کے دو ساتھیوں کو موقع پر گرفتار کیا گیا ہے دہشت گرد بم دھماکوں اور قتل کے واقعات میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔