”وے پتر میچ چھڈ“،اللہ پاکستان تے ہندوستان دی صلح کروا دے

پیر 16 فروری 2015 08:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2015ء)پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ میچ معمر افراد کو کئی دہائیاں پیچھے لے جاتے ہیں اور وہ امن وسلامتی اور دونوں ملکوں میں دوستی کی دعا کرتے ہیں، پاک بھارت میچ کے دوران جب بیڈن روڈ کی معمر خاتون اماں صالح سے بات کی گئی تو ان کی آنکھیں بھرآئیں، انہوں نے کہا کہ مجھے میچ سے دلچسپی نہیں، مقابلے میں ہار جیت ہوتی ہے، میری تو دعا ہے کہ اللہ تعالی دونوں ملکوں میں صلح کروا دے، اتفاق اور اتحاد میں برکت ہوتی ہے اس سے دونوں ملکوں کے عوام کو آسانی اور سکھ ملے گا، اماں صالح کے الفاظ یوں تھے۔

(جاری ہے)

” پتر میچ چھڈ“ اللہ تعالی پاکستان تے ہندوستان دی صلح کروا دے۔ اتفاق وچ بڑی برکت اے، صلح ہووے گی تے آر پار دے لوکاں نوں سکھ ملے گا۔ صلح تے اتفاق وچ بڑی برکت اے، میچ ہوندے رہن گے، اس کے ساتھ ہی صالح کی آواز بھی بھرا گئی۔

متعلقہ عنوان :