بھارت سے میچ ہارنے کا افسوس ہے آئندہ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے ،مصباح الحق، بیٹنگ لائن سے مطمئن ہیں پاکستان سے جیتنے پر بہت خوش ہوں، ایم ایس دھونی

پیر 16 فروری 2015 08:21

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ بھارت سے میچ ہارنے کا افسوس ہے آئندہ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی نے کہا ہے کہ بیٹنگ لائن سے مطمئن ہیں پاکستان سے جیتنے پر بہت خوش ہوں۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ جلد وکٹیں گرنے سے تیم مومینئم خراب ہوگیا۔

(جاری ہے)

بھارت نے بہتر بیتنگ کا مظاہرہ کیا۔ پچ بڑی ساز گار تھی۔ پاکستانی باؤلروں نے آخری اورز میں اچھی باؤلنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم آئندہ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔ بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے کہا کہ وارات کوہلی ائنا اور دھونی کی عمدہ بیٹنگ کی اچھی شراکت داری ہوئی پاکستان سے جیت پر بہت خوش ہوں‘ مجھ پر بہت سارا پریشر ہوتا ہے ظاہر نہیں ہونے دیتا۔ مگر اب مطمئن ہوں۔

متعلقہ عنوان :