سری لنکا میں جنگی جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ موٴخر

منگل 17 فروری 2015 08:38

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء ) اقوام متحدہ کی حقوقِ انسانی کی کونسل نے سری لنکا میں ہونے والے مبینہ جنگی جرائم سے متعلق اپنی رپورٹ کو چھ ماہ کے لیے موٴخر کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کونسل کی جانب سے یہ اعلان سری لنکا میں نئی حکومت کے قیام کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ رپورٹ رواں برس مارچ میں جاری کی جانا تھی، تاہم پیر کے روز کونسل نے اسے ستمبر تک موٴخر کرنے پر اتفاق کیا۔ خیال رہے کہ سن 2009ء میں سری لنکا میں تامل باغیوں کے خلاف جنگ کے آخری ایام میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حکومتی فورسز پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ اس دوران مبینہ جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :