وفاقی وزیر امور کشمیر و شمالی علاقہ جات چوہدری برجیس طاہر نے گلگت بلتستان کے نئے گورنر کی حیثیت سے باضابطہ حلف اٹھا لیا ،گلگت بلتستان میں لوگوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے، ان کے مسائل حل کریں گے،برجیس طاہر

منگل 17 فروری 2015 08:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و شمالی علاقہ جات چوہدری برجیس طاہر نے گلگت بلتستان کے نئے گورنر کی حیثیت سے باضابطہ حلف اٹھا لیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز وزارت امور کشمیر نے باضابطہ تقریب ہوئی جس میں گلگت بلتستان سپریم ایپلینٹ کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس جلال الدین راجہ نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر گلگت بلتستان مسلم لیگ (ن) کے صدر حافظ حفیظ الرحمان سمیت بار ایسوسی ایشن کے مختلف عہدیدار اور ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ برجیس طاہر نے حلف لینے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ گلگت بلتستان میں لوگوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور ان کے مسائل حل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :