نیب(قومی احتساب بیورو ) کسی کے خلاف کوئی سیا سی یا انتقا می کا روائی نہیں کررہا ،قمر زمان چو ہدری ، ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکا وٹ کرپشن ہے جس کے معیشت پر بھی اثرات مر تب ہو رہے ہیں،پا کستان میں تو کرپشن پر قابو پا نا زندگی و مو ت کا مسئلہ بن چکا ہے ‘ چیئرمین نیب کا سیمینار سے خطاب

منگل 17 فروری 2015 08:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چو ہدری نے کہاہے کہ نیب(قومی احتساب بیورو ) کسی کے خلاف کوئی سیا سی یا انتقا می کا روائی نہیں کررہا ،ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکا وٹ کرپشن ہے جس کے معیشت پر بھی اثرات مر تب ہو رہے ہیں اور پا کستان میں تو کرپشن پر قابو پا نا زندگی و مو ت کا مسئلہ بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی احتساب بیورو (سکھر ریجن ) آفس کے افتتاح کے موقع پر سکھر آئی بی اے آڈیٹوریم میں منعقد سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سمینار میں ڈائریکٹر (نیب)سکھر محمد الطاف بھاوانی ، ڈائریکٹر آئی بی اے نثار احمد صدیقی سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران و سول سوسائٹی کے نمائندگان وطلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کامزید کہنا تھا کہ کر پشن کے خا تمے میں میڈیا اور سول سو سائٹی اہم کردار ادا کر سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ انیس اکیانوے میں نیب کا ادارہ قائم کیا گیا جس نے پچاس قانون بنا ئے ہیں مگر تمام تر قانوناس وقت مو ثر نہیں ہو سکتے جب تک معاشرے کے تمام طبقات اپنا کردار ادا نہیں کرسکتے ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کو جڑ سے اکھا ڑ پھینکنے کے لیے مان با پ اور استاد کا کردار اہم ہے اور ماں تو ابتدائی استاد ہو نے کی صو رت میں مو ثر ترین ہے ان کا کہنا تھاکہ جب سے یہ ادارہ بنا ہے اس کو شش رہی ہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ کیسے جیتی جا ئے اور اس کے لیے ہم نے سی بیزبنا ئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ طلباے قوم کا مستقبل ہیں اورمعاشریسے کرپشن جیسے نا سور کے خا تمے میں ہر اول دستہ ثا بت ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی قانوں کی کا میا بی کے لیے ضروری ہو تا ہے کہ اس پر عملدرآمد ہو اور اس کے با رے میں عا م آدمی کو آگہی حا صل ہو انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کرپشن کے خلاف جہاد میں مصروف ہیں اور پا کستان بھی اس میں شامل ہے نیب کو اپنے اہداف کے حصو ل کے لیے سو ل سو سائٹی ، میڈیا اور عام آدمی کے تعاون کی ضرورت ہے سکھر میں ریجنل آفس کے قیام کا مقصد سکھر ، لا ڑکا نہ اور شہید بینظیر آباد ڈویزنوں کے لو گوں کو اپنی درخواستوں کی سما عت پر پریشانیوں اور تکلیف سے نجا ت دلا نا ہے جو ان کو درخواستوں کی سما عت پر کراچی یا دیگر شہروں کو جا نے میں پیش آتی ہیں کرپشن کے خاتمے کیلئے بنائے جانے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دیں تو اس میں بہتری لائی جا سکتی ہے قبل ازیں انہوں نے قومی احتساب بیورو سکھر ریجن کا یونیورسل نمبر 071-111-622-622کا بھی افتتاح کیا اورمختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد سے کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا حلف بھی لیا بعد ازیں سمینار انہیں سکھر قومی احتساب بیوا کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :